یوکےریجن
کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 05 اکتوبر 2021ء کو رکن عالمی مجلس شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی
بہن کا یوکےریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے
مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیز مدارس کی کارکردگی، مدارس میں طالبات کے ٹیسٹ کا نظام ، اجیر و غیر اجیر ٹیسٹ
کا نظام ، کورسز کا شیڈول اور سو فیصد تقررکے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی کی
ڈویژن پراتو( Prato)میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں
12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے ” پردے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کی ترغیب
دلائی نیز محفل نعت کے نکات سمجھاتے ہوئے
تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی کی ڈویژن بریشیا( Brescia) میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ” پردے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ماہ ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ تقسیم رسائل کرنے کا ہدف دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کی ڈویژن برکسن( Brixen)، پراتو( Prato)، روم(Rom) اور ماچیراتا
( Macerata) میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا ۔
شعبہ
علاقائ دورہ پر مقرر ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے
کے متعلق نکات سمجھائے، بذریعہ جوائن کال ریجن نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی
دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
آج کل ہمارے معاشرے میں وقت بہت ضائع کیا جاتا ہے ۔ہمارے
کئی کئی گھنٹے فضول کاموں میں یا فضول گفتگو میں گزر
جاتے ہیں ۔لہذا
پیارے پیارے
اسلامی بھائیو ! فارغ وقت یوں ہی فضول کاموں یا فضول گفتگو میں گزارنے کے بجائے
ذکر و درود اور نوافل وغیرہ میں گزارنا چاہیے ۔کہ پھر مرنے کے بعد یہ موقع نہیں مل
سکے گا۔ زندگی میں کافی وقت فارغ مل سکتا ہے ۔لہذا "فرصت کو مصروفیت سے پہلے غنیمت
جانو" کے تحت ہو سکے تو نوافل کی کثرت کیجیے ۔ان کے فضائل و برکات بے شمار ہیں۔
چنانچہ:۔
حضرت سَیِّدنا ابو ہریرہ رضی
اللہ عنہ سے مروی ہے حضور صَلَّی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ’’
میرا بندہ جن چیزوں کے ذریعہ میری قربت چاہتا ہے ان میں سب سے زیادہ فرائض
مجھے محبوب ہیں اور نوافل کے ذریعے بندہ میرے قریب ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اس
کو محبوب بنا لیتا ہوں ۔(صحیح البخاری248/4،الحدیث:6502)
جنت میں سلامتی سے داخلہ: حدیث پاک میں ہے
: ’’ اے لوگو! سلام
شائع (عام) کرو اور کھانا کھلاؤ اور رشتہ داروں سے نیک سلوک کرو اور رات
میں نماز پڑھو جب لوگ سوتے ہوں ، سلامتی کے ساتھ جنت
میں داخل ہوگے۔(المستدرک للحاکم221/5،الحدیث:7359)
دعوت
اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1250 صفحات پر مشتمل کتاب "بہار
شریعت"جلد اول صفحہ 674 پر ہے۔نوافل تو بہت کثیر ہیں۔اوقات
ممنوعہ کے سوا آدمی جتنے چاہے پڑھے مگر
ان میں سے بعض جو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم و ائمہ دین رضی اللہ عنھم سے
مروی ہیں بیان کئے جاتے ہیں ۔
نماز اشراق: حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راویت ہے کہ سرکار
مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: جو
فجر کی نماز جماعت سے پڑھ کر ذکر خدا کرتا رہا، یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوگیا پھر
دو رکعتیں پڑھیں ''تو اُسے پورے حج اور عمرہ کا ثواب ملے گا۔''
(سنن
الترمذی100/2،حدیث:582)
نماز چاشت:حدیث پاک میں ہے ۔’’جس نے چاشت کی بارہ
رکعتیں پڑھیں تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں سونے کا محل بنائے گا۔(سنن
الترمذی17/2،حدیث:472)
صلاۃاللیل:رات
میں بعد نماز عشاءجو نوافل پڑھے جائیں ان کو صلاۃ اللیل کہتے ہیں اور رات کے
نوافل دن کے نوافل سے افضل ہیں ۔صحیح مسلم
شریف میں مرفوعاً ہے"فرضوں کے بعد افضل نماز رات کی نماز ہے"۔
مدنی مشورہ:نفلی
عبادات کا جزبہ پانے اور سنتوں پر عادت ڈالنے کے لئے تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر
غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہردم وابستہ رہئے۔سنتوں کی تربیت کے
لئے مدنی قافلوں میں عاشقان رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر کیجئے۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم (Belgium) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
برسلز اور انٹورپ کی 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ”کرامات اعلیٰ حضرت“ کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئےنیز دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
(صحیح البخاری248/4،الحدیث:6502)
اس روایت
کے تحت مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ
اللہِ الغنی مِرآۃ المناجیح ، جلد 3،صَفْحہ 308پر تحریر کرتے ہیں
: ’’ یعنی بندۂ مسلمان فرض عبادات کے ساتھ نوافل بھی ادا کرتا رہتا ہے حتیٰ
کہ وہ میرا پیارا ہوجاتا ہے کیونکہ وہ فرائض و نوافل کا جامع ہوتا ہے،اس کا مطلب
یہ نہیں کہ فرائض چھوڑ کر نوافل ادا کرے۔ ‘‘
فرمان باری تعالی ہے :۔ اِنَّ رَبَّكَ یَعْلَمُ اَنَّكَ تَقُوْمُ اَدْنٰى مِنْ
ثُلُثَیِ الَّیْلِ
ترجَمۂ کنزُالایمان: بے شک تمہارا رب جانتا ہے کہ تم قیام کرتے ہو
کبھی دو تہائی رات کے قریب۔(پ29،المزمل :20)
سلامتی
کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے :حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا : ’’ اے لوگو! سلام
شائع (عام) کرو اور کھانا کھلاؤ اور رشتہ داروں سے نیک سلوک کرو اور رات
میں نماز پڑھو جب لوگ سوتے ہوں ، سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہوگے۔
(المستدرک للحاکم221/5،الحدیث:7359)
اللہ
پاک کی رحمت کے نزول کا ذریعہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ
تعالی عنہ سے فرمایا :"کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہو کہ تم پر زندگی ،موت ،قبر
اور حشر میں اللہ پاک کی رحمت کا نزول ہو ؟ رات کا کچھ حصہ باقی ہو اور تم رب کی رضا
کے حصول کے لئے اٹھ کر عبادت کرو ،اے ابو ہریرہ گھر کے کونوں میں نماز پڑھو ۔تمہارا گھر آسمان سے ایسا چمکتا نظر آئے گا جیسا
کہ زمین والوں کو چمقدار ستارے نظر آتے ہیں ۔ (فتوحات المکیہ 416/8)
نماز اشراق کی فضیلت
پورے
حج اور پورے عمرے کا ثواب ملے گا:حضرت سیدنا انس
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راویت ہے کہ سلطان مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے
ارشاد فرمایا: جو فجر کی نماز جماعت سے پڑھ کر ذکر خدا کرتا رہا، یہاں تک کہ آفتاب
بلند ہوگیا پھر دو رکعتیں پڑھیں ''تو اُسے پورے حج اور عمرہ کا ثواب ملے گا۔''(سنن
الترمذی100/2،حدیث:582)
فضیلت
نماز چاشت:
سونے کا محل بن جائے: حضور نبی کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’جس نے چاشت کی بارہ
رکعتیں پڑھیں تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں سونے کا محل بنائے گا۔
(سنن الترمذی17/2،حدیث:472)
ہر جوڑ کے بدلے صدقہ: حضرت سیدنا ابو ذر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
آدمی پر اس کے ہر جوڑ کے بدلے صدقہ ہے (اور کل تین سو
ساٹھ جوڑ ہیں) ہر تسبیح صدقہ ہے اور ہر حمد صدقہ ہے اور لَا
اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کہنا صدقہ ہے اور
اَللہُ اَکْبَرْ کہنا صدقہ ہے اور اچھی بات کا حکم کرنا صدقہ ہے اور بری
بات سے منع کرنا صدقہ ہے اور ان سب کی طرف سے دو رکعتیں چاشت کی کفایت کرتی ہیں۔(
صحيح مسلم ص 363،حدیث:720)
فضیلت صلوۃ
الاوّابین
بارہ سال کی عبادت کے برابر :حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ
رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ
العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جو مغرب کے بعد چھ
رکعتیں اس طرح ادا کرے کہ ان کے درمیان کو ئی بری بات نہ کہے تو یہ چھ رکعتیں بارہ
سال کی عبادت کے برابر ہوں گی۔ '' (سنن ابن ماجہ 45/2،حدیث: 1167 )
فضیلت تحیّۃ الوضو
جنّت واجب ہو جاتی ہے :حضرتِ سیِّدُنا عُقبہ بن عامِررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہےکہ نبیِّ
کریم،رء وفٌ رَّحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: ''جو شخص
وُضو کرے اور اچّھا وُضو کرے اور ظاہِر و باطن کے ساتھ مُتَوَجِّہ ہو کر دو رَکعت
پڑھے، اس کے ليے جنّت واجب ہو جاتی ہے۔'' (صَحِیح مُسلِم،ص144، حدیث :234)
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام بیلجیم (Belgium) کے شہرانٹورپ ( Antwerp)میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا
جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اللہ پاک کا فرمان عالیشان ہے : وَ اسْتَعِیْنُوْا
بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِؕ-وَ اِنَّهَا لَكَبِیْرَةٌ اِلَّا عَلَى
الْخٰشِعِیْنَۙ(۴۵)ترجَمۂ کنزُالایمان: اور
صبر اور نماز سے مدد چاہو اور بےشک نماز ضرور بھاری ہے مگر ان پر جو دل سے میری
طرف جھکتے ہیں۔(پ1،البقرہ 45:)
علمائے کرام
فرماتے ہیں کہ یہاں نماز سے مراد صلاۃ اللیل ہے کے جس سے اللہ پاک کے بندے مجاہدہ نفس اور دشمن کی اذیتوں پر صبر حاصل کرنے
کے لئے مدد طلب کرتے ہیں ۔
مدینے کے تاجدار صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان تقرب نشان ہے: نماز تہجد ضرور ادا کیا کرو کہ تمہارے
رب کی رضا کا باعث ہے۔۔۔تمہارے گناہوں کو مٹانے والی ہے ۔۔۔تم سے پہلے نیک بندوں
کا یہی طرز عمل رہا ہے۔۔۔ گناہوں کو دور کرنے والی۔۔۔ بوجھ اتارنے والی۔۔۔ شیطان
کے مکر و فریب کو ختم کرنے والی اور جسم
سے بیماریوں کو بھگانے والی ہے۔
(جامع ترمذی ،حدیث
:3549)
دن میں نفل نمازوں کی فضیلت کے متعلق کثیر احادیث موجود ہیں ۔ان میں
ایک حدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہ
وسلم نے فرمایا ،'' جو چاشت کی دو رکعتیں پابندی سے اد ا کرتاہے اس کے گناہ
معاف کردئیے جاتے ہیں اگر چہ سمند ر کی جھاگ کے برابر ہوں ۔''(سنن ابن ماجہ 153/2،حدیث: 1382)
ایک اور حدیث میں حضرتِ سیدنا نعیم بن ہَمَّار رضی اللہ عنہ سے
روایت ہے کہ خاتمُ الْمُرسَلین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' اللہ
عزوجل فرماتاہے اے ابن آدم! تو شروع دن میں چار رکعتیں ادا کرنے سے عا جز نہ ہو،
میں آخر دن تک تیری کفایت کروں گا ۔''
(السنن الکبری 177/1،حدیث 468:)
اللہ پاک ہمیں نفل نمازیں
ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔اٰمین
اسپین
کی ڈویژن ترتوساکے علاقوں میں بذریعہ
انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپین (Spain) کی ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) اورتا راگونا (Taragona) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے”اپنی اصلاح کیسے کی جائے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت
کرنے کی تر غیب دلائی۔
راہِ طریقت
کے مسافروں کی رہنمائی کے لیے ایک بہترین
رسالہ
پیر پر اعتراض منع ہے
پیشکش: مرکزی مجلس شوریٰ، دعوتِ
اسلامی
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
59صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2013ءمیں
اردو زبان کے4 مختلف ایڈیشنز میں60ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت حافظ آباد زون کے
ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ زون محمد وسیم عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مختلف اہداف دیئے۔
اس دوران علاقہ سطح پر اور مختلف اداروں میں سنتوں
بھرے اجتماعِ میلاد کے انعقادنیزیکم نومبر2021ءکو ذہنی آزمائش آڈیشن کی تیاریوں سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگردینی کاموں کے حوالے
سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ زون نے مونجی کی فصل کے عشرکے
بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے سلسلے میں فی ذیلی حلقہ 12 یونٹ کاہدف دیا
جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔(رپورٹ: شعبہ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)