اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا احمد پور شرقیہ میں قائم ایک اسکول کاوزٹ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کےتحت نگرانِ شعبہ محمد حنیف عطاری
نےدینی کاموں کے سلسلے میں رکن ِ ریجن ملتان محمد عابد عطاری کے ہمراہ احمد پور شرقیہ کادورہ کیا۔نگرانِ شعبہ نے کابینہ
نگرانِ مظفر عطاری سے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے
گفتگو کی۔
اس دوران ذمہ داران نے احمد پور شرقیہ میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹرکاوزٹ
کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں بچوں میں جھوٹ نہ بولنے کے حوالے سے سنتوں
بھرا بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
مسلمان کی خوشی اور غمی میں شریک ہونااسلامی تعلیمات میں سے ہے۔ اسی سلسلے
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
وقار المدینہ عطاری کی مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شعیب رضا عطاری کی شادی کے سلسلے میں
ہونے والے ’’دعوت ولیمہ‘‘میں آمد ہوئی۔
رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے خوشی
پر رب العالمین کے احکامات کو یاد رکھنے اور سنت کی عظمت پرتربیت کی،اس کے علاوہ
رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور دینی ماحول
سے وابستہ رہنےکا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری
معاون رکن شوریٰ حاجی ابو انوار محمد وقار المدینہ عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کے تحت سیالکوٹ میں قائم جامع مسجد ابو حنیفہ میں مفتی محمد اشرف القادری صاحب رحمۃاللہ
علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئےسنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے
بتایا۔ بعدازاں مفتی صاحب کے دونوں بیٹے مولانا حافظ پیر محمد عبد اللہ جیلانی مرکزی سجادہ نشین نیک آباد گجرات اور
مولانا عبدالرحمٰن قادری اشرفی صدر ومدرس جامعۃ الاشرفیہ گجرات سمیت دیگر سنی
علمائے کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔
اس سنتوں بھرے اجتماع میں شعبہ رابطہ بالعلماء
کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی ، سیالکوٹ کابینہ کے رکن قاری محمد یعقوب عطاری اور نگران کابینہ سیالکوٹ سمیت
مقامی اسلامی بھائیوں بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یورپین
یونین ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 09 اکتوبر 2021ء کو رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہن کا یورپین یونین ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیز مدارس کی کارکردگی، مدارس میں طالبات کے ٹیسٹ کا نظام ، اجیر و غیر اجیر کے ٹیسٹ
کا نظام ، کورسز کا شیڈول اور 100٪تقررکے حوالے سے اہم امور پر ماہم بات چیت کی گئی۔
کینیڈا
کے شہر مسی ساگا میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مسی ساگا( Mississauga) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اپنی اصلاح کیسے کی
جائے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز حقوق
العباد تلف کرنے سے بچنے کا ذہن دیا۔
دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت (مانچسٹر ریجن) میں ماہ ستمبر 2021ء میں لگنے
والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد: 04
بستوں
پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:73
تعویذات
عطاریہ کی تعداد:136
ا
ورادِ عطاریہ کی تعداد: 63
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہن کی تعداد: 01
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 05
یوکے
کی شعبہ اصلاِح اعمال ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں )کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی شعبہ اصلاِ
اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں برمنگھم، مانچسٹر، لندن، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ریجن
سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر رکن یوکے کی مجلس
مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید
بڑھانے نیز اس کا follow upرکھنے کے
حوالے سے رہنمائی کی جبکہ مزید عاملاتِ نیک اعمال بڑھانے کے لئے نکات پیش کئے۔
یوکے
لندن ریجن ویسٹ لندن کابینہ کی جملہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کو یوکے
لندن ریجن کی ویسٹ لندن کابینہ نگران اسلامی بہن نےاپنی کابینہ کی جملہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ربیع الاول و ربیع الآ آخر کے مدنی پھول سمجھائے نیز دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کمزوریوں کو دور کرنے کے حل کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت کو عام کرتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا، جن مقامات پر آن لائن اجتماعات ہو رہے ہیں انہیں بالمشافہ اجتماع کرنےکے حوالے سے بھی کلام کیا، ذمہ دار اسلامی بہنوں کوبھرپور ترغیب دلا کر اچھی اچھی نیتیں بھی کروائی گئیں اور دینی کام کے اہداف بھی طے کئے گئے۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ماہ ستمبر 2021ءمیں یوکے لندن ریجن کےمختلف علاقوں ہنسلو،ولزڈن گرین ،والتھم سٹو ،ایسٹ ہام،
الفورڈ (Walthamstow, Hounslow,
Willesden Green, Ilford, East Ham)
میں دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 78اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ شرکت کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں
باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے لوٹن (Luton)میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم وبیش 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو
دینی کاموں کو مزید عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
برمنگھم ریجن کے علاقے نارتھ برمنگھم ( North Birmingham)میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 10
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور
ربیع النّور کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو مِل جُل کر کام کرنے اور میلاد شریف کے
اجتماعات میں شرکت کرنے، دینی کاموں کو بڑھانے
اور احسن طریقے سے کرنے کے اہم نکات پیش کئے۔
یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh )میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے ” کرامات اعلیٰ حضرت“ موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami