دعوتِ اسلامی کےتحت اسلام آباد ریجن سیالکوٹ زون کی ڈسکہ کابینہ نزد جناح چوک ڈسکہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’ سستی کے نقصانات ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔ ماہ ربیع الاول کے مخصوص دینی کاموں سے متعلق اہم نکات بیان کئے اور رسائل تقسیم کرنےکاذہن دیا ۔ مختلف دینی کاموں کی بہتری کے لئے اہداف بھی دئیے نیز ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے ماہانہ ڈویژن سطح پر چار رکنی مشاورت مکمل کرنے کا ہدف بھی لیا۔ آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے۔