مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی محمد علی عطاری نےدیگر ذمہ داران کے ہمراہ  7 اکتوبر 2021ء کو جزیرہ بھٹ شاہ کیماڑی کراچی میں موجود حضرت سید قاسم شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

رکن شوریٰ نے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


جامعۃ المدینہ بوائز(دعوتِ اسلامی)کےتحت 7 اکتوبر2021ء بروز جمعرات اسلام آباد ریجن میں رکنِ شعبہ اسلام آباد ریجن مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی  نے دینی کاموں کے سلسلے میں مختلف جامعات المدینہ کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ ریجن نے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کی تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اورانتظامی حوالے سے تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے، اس کے علاوہ طلبۂ کرام کے اندر علمِ دین کا شوق بڑھانے کے لئے اور دل لگا کر علم دین حاصل کرنےکاذہن دیا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ امامت کورس دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 8اکتوبر2021ءبروزجمعہ دینہ نکودر میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں اسلام آباد ریجن شعبہ امامت کورس کے ذمہ دار عبد الباسط عطاری مدنی نے’’ امام اورعلمِ دین کی فضیلت‘‘ کی فضیلت سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس دوران امامت کورس کے طلبہ و معلم سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے،مبلغِ دعوتِ اسلامی نے امام ِمسجد کی صفات بیان کرتے ہوئے وہاں موجود شرکا کی تربیت ورہنمائی کی۔(رپورٹ: نواجد محمود عطاری معلم امامت کورس ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ    زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن گلشن ضیاء خیر آباد میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں19اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ علم دین حاصل کرنے کے فضائل ‘‘کےموضوع پر بیان کیا اورغسل میت دینےوکفن پہنانےکا طریقہ سکھایا نیز دینی کام کرنےکےحوالےسے تربیت کی اور نماز پڑھنے کا ذہن دیتےہوئے انہیں کتاب تجہیزو تکفین کا طریقہ پڑھنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کےتحت 3 اکتوبر 2021ء کواعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے یوم عرس کےموقع پر ون ڈے سیشن ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اعلیٰ حضرت کون ہیں؟ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔علاوہ ازیں دو ٹیموں Team A اور Team B کے درمیان ذوقِ نعت کا سلسلہ ہوا۔مقابلہ ذوق نعت میں مختلف شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے حصہ لیا۔پروگرام کےحوالےسے سلسلے میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت 3اکتوبر 2021ءکو کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں قائم  جامعۃ المدینہ گرلزصراطُ الجنان فیضانِ مکہ میں اسلامی بہنوں کے لئے بستہ لگایا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ حاصل کئے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بستوں پرآنےوالی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دینی کام میں شامل ہونے کا ذہن بھی دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت گزشتہ دنوں آن لائن نظام کے حوالے سے پاکستان ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو انٹری لنکس بنانےکے حوالے سے رہنمائی کی اور سمری رپورٹس سمجھائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی  دورہ للبنات کے زیر اہتمام 5اکتوبر2021ء بروز منگل واہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر چینج کی الرحمن سوسائٹی میں علاقائی دور ہ کاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نےدیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اورانہیں مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2 اکتوبر 2021 بروز ہفتہ جھنگ  زون، چینوٹ کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں یوم عرس رضا کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں ناظمات ،معلمات اور طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پرطالبات نے نعت رسول ﷺ پڑھی جبکہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’اعلیٰ حضرت کی سیرت مبارکہ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور انہیں امام احمد رضا خان کی سیرت پر عمل کرتےہوئےخوب علمِ دین حاصل کرنےکےلئے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا ۔ صلوٰۃ وسلام اور دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 اکتوبر 2021ء کوفیصل آباد ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ  مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت، زون اور کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ سافٹ ویئر کی دفتر ذمہ داراسلامی بہن نے انفرادی و مجموعی کارکردگی، نیزہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ کارکردگی انٹر کرنے کا طریقہ سیکھایاجبکہ ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے دفتر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات دیئے اور ان کو دینی کام کےاپڈیٹ نکات بھی بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 اکتوبر 2021ء جھنگ زون کی لالیہ کابینہ میں  ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں کابینہ تا ذیلی حلقے تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ سستی کے نقصانات ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارمز بروقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کو ڈویژن تا ذیلی حلقے تک تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔مزید اسلامی بہنوں کو ربیع الاوّل شریف کی نسبت سے فی اسلامی بہن کو 12گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اہداف پورا کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکےتحت1 اکتوبر2021 ءسے کورنگی اورلانڈھی کابینہ  میں چار مدارس المدینہ گرلز کا آغاز ہوگیا ہےنیز فُل ٹائم کلاسزمیں دنیوی تعلیم طے شدہ اصول وضوابط کے ساتھ شروع کرنا طے ہوا ہے۔ عصری علوم کا آغاز کراچی ریجن سے کردیا گیا ہے۔ دعوتِ اسلامی کےاس اقدام سے سرپرست بہت خوش ہیں ۔ قرب و جوار میں رہنے والے عاشقانِ رسول سے اپنی بچیوں کو مدارس المدینہ گرلز میں داخلہ کروانےکی درخواست کی جاتی ہے۔