دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہرتھورن کلف( Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اوردینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔