دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کےتحت جہلم کابینہ میں ماہانہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران
نے تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی مع تقابلی جائز ہ وقت پر جمع
کروانے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےشعبےکےدینی
کاموں میں مزید بہتری لانےکےحوالےسےنکات
بتائے۔
بعدازاں
ربیع الاول کے مدنی پھولوں سے متعلق کلام ہوااور تقسیم رسائل و دینی حلقے لگانےکے اہداف
پیش کئے گئےنیز ربیع الاول میں ہونے والے مدنی مذاکروں کودیکھنے اور مزیداسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرنے کا ذہن
دیا گیا۔
٭دوسری
طرف دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 7 اکتوبر2021ءبروز جمعرات
پاکستان بھرکے مدرسۃ المدینہ گرلزاسٹاف کی اسلامی بہنوں کے لئے تربیتی اجتماع
کاانعقاد کیاگیا جس کا آغاز صبح 8:00 بجے سے کیا گیا جس میں تلاوت، نعت شریف،
نیتیں، اعمال کا جائزہ ،دینی تعلیم، بچیوں
کی اخلاقی کیفیت، تکمیلی کیفیت، انتظامی اموراوردیگراہم نکات پراسلامی بہنوں میں
سیکھنے سکھانے کا سلسلہ رہا۔ اسلامی بہنوں نے نئے جوش و جذبے کے ساتھ اپنی
ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دینے کی نیتیں بھی کیں۔