پچھلے چند
دنوں سےانیس عطاری اور احمد رضا عطاری بیمار ہیں
امیر اہلِ
سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے
دعائیں کیں۔ آپ نے انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے بیماری پر صبر
کے فضائل بیان فرمائے۔ امیر اہلِ سنت نے ا نہیں بیماری اور پریشانی سے نجات کا وظیفہ
بھی ارشاد فرمایا۔
امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch
Video کے بٹن پر کلک کیجئے۔
چند روز قبل شاہدہ پروین بی بی رضائے الٰہی سے
انتقال کرگئیں
انتقال کی
خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے
گھر والوں سے تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحومہ
کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں بھی کیں۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں
میں سفر کرنے، سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی
دلائی۔
امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام
سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے۔
چند روز قبل رشید احمدرضائے الٰہی سے انتقال کرگئے
انتقال کی
خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم
کے گھر والوں سے تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے
مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں بھی کیں۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی
قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب بھی دلائی۔
امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام
سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے زیر
اہتمام شور کوٹ میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تاجر اور شہر کی بڑی
شخصیات نے شرکت کی۔ نگران مجلس رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے شہر مانچسٹر(Manchester)میں 3 مقامات پر محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن
میں تقریباً 77 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”حضور ﷺ کی ولادتِ
مبارکہ، بچپن شریف اور عشق رسول“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں میں مدد کیلئے ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا نیز"سیرتِ مصطفی" کتاب پڑھنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج دنیا بھر میں ہفتہ
وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے
ہر جمعرات کی طرح اس جمعرات کو بھی دعوتِ اسلامی
کی جانب سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں بانیِ دعوتِ اسلامی کے جانشین و صاحبزادے مولانا
حاجی عبید عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
اجتماعِ پاک کا آغاز آج مؤرخہ
19 نومبر 2020 کی شب ساڑھے آٹھ بجے تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوگا، نعت و بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ
بھی ہوگا۔
اجتماعِ پاک کے بعد وقتِ مناسب پر مدنی مذاکرے
کا سلسلہ بھی ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کے علم و حکمت بھرے جوابات عطا فرمائیں
گے۔
عاشقانِ رسول سے شرکت کی خصوصی التجا ہے۔
نوٹ: ہفتہ وار اجتماعِ پاک اور مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
Under the supervision of Majlis
‘Islah-e-A’maal’ (Islamic sisters),
a Sunnah-inspiring Ijtima’ was conducted in Trinitat
(Spain) via Skype. 7 Islamic sisters had the
privilege of attending the spiritual Ijtima gathering. The preacher of
Dawateislami delivered a Sunnah-inspiring Bayan on the topic ‘Who is
fortunate?’ She gave the attendees (Islamic
sisters) briefing about ‘63 Nay’k Am’aal
booklet’, encouraged them to make accountability of their deeds and gave them the
mind-set of carrying out righteous deeds.
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لیسوتھو کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
کابینہ کی تمام نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی
بڑھانے، مدنی تحریک کارکردگی میں اضافہ
کرنے ، رسالہ نیک اعمال تقسیم اور وصول کارکردگی بڑھانے کاذہن دیا نیز کفن دفن ٹیسٹ کے لئے بھی اسلامی بہنوں
کے ذہن بنانے کے اہداف دئیے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں میں طارق روڈ کے علاقے میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا سلسلہ ہوا۔ کابینہ
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا ۔ جامعات اور مدارس کے لیے ہونے والے ٹیلیتھون میں
حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر شرکاء اور اہل خانہ نے اپنی نیتیں پیش کیں۔
دعوت اسلامی
کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن پینسرہ
کابینہ کی سدھار ڈویژن میں محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں زون نگران اسلامی
بہن اور مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔
لندن ریجن کے
علاقے ہنسلو میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ ہونے جارہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 18
نومبر 2020 ءکو لندن ریجن کے علاقے ہنسلو (Hounslow)میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ ہو نے جا رہا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ 1گھنٹہ ہے۔
داخلے کی
خواہشمند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی
متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے
مدنی کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 18 تا 24ربیع الاوّل 1442ھ تک گزشتہ ہفتے
یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
266اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
324اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
505اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار18 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
722 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ
پڑھے۔
501 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔