اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ ٔتعلیم کے زیراہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد ریجن کی کابینہ فیصل آباد کی ڈویژن منصور آباد علاقہ کینال روڈ میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں ٹیچرز اور اہل ثروت نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کیا اور ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی ۔اہل خانہ نے ایک یونٹ کی نیت کی۔اور ہاتھوں ہاتھ بھی مدنی عطیات جمع کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 28 نومبر 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے علاقے راچڈیل (Rochdale)میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 20 نومبر 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے علاقے اولڈہم( Oldham) میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:

coursesonlineuk@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاکستان کی تمام ر یجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا مجلس بیرون ملک کی رکن مجلس شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیا اورریجن کی اسلامی بہنوں کو زون سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 17 نومبر 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے علاقے بری(Bury) میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:

coursesonlineuk@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام یوکے کے شہر نیو کاسل(New Castle)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام  یوکے کے شہر ہالی فیکس(Halifax) اور كيگلی (Keighley)میں محافل نعت كا انعقاد كيا گیا جن میں پورے ڈویژن سے کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر ایک اسلامی بہن نے اسی وقت 6 یونٹ جمع کروائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیراہتمام پچھلے دنوں مجلس اصلاح اعمال پاک سطح ذمہ دار کا تمام ریجن ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

پاک سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ داران کی تربیت کی۔ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا مزید عاملات نیک اعمال بڑھانے کا ذہن دیا نیز کارکردگی شیڈول کا فالو اپ کیا اور کارکردگی شیڈول پر ٪100عمل کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں فی ڈویژن ایک اصلاح اعمال اجتماع کرنے کا ہدف دیا اور اپنے شعبہ کی مدنی خبریں ریجن سطح شب و روز کو روزانہ بڑھانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   یوکےکے شہر برٹن( Burton) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام اسپین( Spain )کے علاقے ترینیتات( Trinitat) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”خوش قسمت کون؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 63 نیک اعمال رسالے کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14 نومبر 2020ء کوسویڈن( Sweden) کے شہر مالمو(Malmö) میں اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”پیارے آقاﷺ کی امت سے محبت “کے موضوع پر بیان کیااوراجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ درود شریف پڑھنے، نیک اعمال کرنے، دعوتِ اسلامی نے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”اچھی نیت کی برکت“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار134 ، لندن ریجن سے 1ہزار997، بریڈ فورڈ ریجن سے 2ہزار554، برمنگھم یجن سے 5ہزار434، آئرلینڈ سے 58 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 315 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا12ہزار492اسلامی بہنوں نے رسالہ ”اچھی نیت کی برکت“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔