قائد
آباد کابینہ بھینس کالونی کے جامعۃ المدینہ گرلز فیضانِ عطار میں ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 4 اکتوبر 2021 ء
بروز پیر کراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد کابینہ بھینس
کالونی کے جامعۃ المدینہ گرلز فیضانِ عطار میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں ڈویژن تا علاقائی نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی جانب سے آنے والی ماہ
اکتوبر 2021ءکی اپڈیٹس دیں اور ماہ ربیع
الاول کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ اس مدنی مشورے میں شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے اپنے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے کلام کیا
نیز محافلِ نعت کی شرعی احتیاطوں کے مدنی پھول بھی بتائے گئے۔ اسلامی بہنوں کو
اہداف بھی دئیے گئے۔ اس کےساتھ ہی اسلامی بہنوں نے دوسری اسلامی
بہنوں کو شرعی پردہ کرنےکا ذہن دینے، 12
جھنڈے اور لائٹیں لگوانے کی نیتیں پیش کیں۔