ملک و بیرونِ ملک میں اشاعتِ دین کا کام کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلع گجرات میں مولانا علی عباس قادری صاحب (مدرس جامعہ عربیہ غوثیہ کیرانوالہ سیداں) سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات شعبہ رابطہ بالعلماء کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا علی عباس قادری صاحب سےمختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے مولانا علی عباس قادری صاحب کو شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کا مطبوعہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں دیا گیاجس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں گجرات کا دورہ کیا۔

اس دوران شعبہ رابطہ بالعلماء کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے حافظ حاجی پیر سیّد نذر حسین شاہ گجراتی صاحب جادہ نشین دربار عالیہ شہنشاہِ ولایت و قبلہ شیخ الحدیث حاجی احمد شاہ رحمۃ اللہ علیہ) سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔

اس موقع پر ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایانیز عاشقانِ رسول کے جامعات میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والے کورسز کے متعلق آگاہی دی۔

بعدازاں حافظ حاجی پیر سیّد نذر حسین شاہ گجراتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں دیاگیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جامعہ معظمیہ قمر العلوم گجرات کا دورہ کیا۔

اس موقع پر شعبے کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی صاحب (ناظمِ اعلیٰ جامعہ معظمیہ قمر العلوم گجرات) سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

دورانِ گفتگو گوجرانوالہ ذمہ دار نے انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایانیز عاشقانِ رسول کے جامعات میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کے متعلق آگاہی دی۔

بعدازاں مولانا صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی صاحب کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


محمدی مسجد اٹک میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام عمرہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس تربیتی نشست میں تحصیل ذمہ دار بلال رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں عمرہ کرنے کے احکام ، احرام باندھنے کا عملی طریقہ اور حاضریِ مدینہ کے آداب بیان کئے۔

علاوہ ازیں تحصیل ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8 جنوری  2023ء بروز اتوار راولپنڈی سٹی مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ راولپنڈی سٹی محمد اسلم عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں کے درمیان ہونے والے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

نگرانِ راولپنڈی سٹی نے خصوصاً ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی تعداد بڑھانے اور نئے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ رمضان اعتکاف نیز بڑی راتوں میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات (شبِ معراج و شبِ براءت) کی ابھی سے تیاری کرنے پر مشاورت کی۔

واضح رہے کہ مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کے مطابق 22 جنوری 2023ء کو راولپنڈی سٹی کے تمام اراکینِ مشاورت، شعبہ جات ذمہ داران اور تمام ٹاؤن و یوسی نگران کا تربیتی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ (رپورٹ: محمد مبشر مدنی کارکردگی ذمہ دار راولپنڈی سٹی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


9 جنوری 2023ء بروز پیر عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبے کے ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے غسلِ میت کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے، پہنانے اور نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے حلقہ کو تدفین کے بارے میں چند اہم چیزیں بیان کی ۔ (رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


9 جنوری 2022ء کو مبلغ دعوت اسلامی و نگران ڈسٹرکٹ فیصل آباد حاجی خالد محمود عطاری علالت کے سبب جڑانوالہ میں انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ بعد ظہر جناح پارک واٹر ورکس گراؤنڈ جڑانوالہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں ہزاروں عاشقان رسول، ذمہ داران دعوت اسلامی اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

مرحوم کو ذکر اللہ اور نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی صداؤں میں جڑانوالہ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کوریا (Korea) کی بوکیون (Bucheon) مسجد اور آئیچیون (Icheon) مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرتے ہوئے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8 جنوری 2023ء کو تین دن پر مشتمل ”معلم عمرہ تربیتی کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ حج و عمرہ کراچی کے ذمہ داران نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اور ملک و بیرونِ ملک سے کثیر عاشقانِ رسول نے بذریعہ آڈیو لنک شرکت کی۔

معلومات کے مطابق کورس کے پہلے دن مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سیّد ابراہیم عطاری نے ابتداءً کورس کےاغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جبکہ قاری تسلیم رضا عطاری نے شعبہ حج و عمرہ کا تعارف کروایا اور اس کی اہمیت و کام کرنے کے انداز پر تبادلۂ خیال کیا۔

آخر میں حاجی قاری شوکت عطاری نے پریزنٹیشن کے ذریعے سفرِ عمر ہ کی مکمل تیاری اور اس کی احتیاط کے بارے میں شرکا کو بتاتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔

نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور طلبہ کو خوب محنت کے ساتھ علم دین حاصل کرنے اور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ آخر میں ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر نگران بنگلہ دیش ریجن حاجی علی رضا عطاری اور نگران بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شاہ کوٹ پنجاب میں مرحوم سید سعید عطاری کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک عاشقان رسول کو اپنے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ممبر قومی اسمبلی رانا شمیم احمد سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور دعوت اسلامی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ رانا شمیم احمد نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔