ایگریکلچراینڈ لائیواسٹاک  ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی ) کی جانب سے 16 جنوری 2023ء کو لاہور داتا گنج بخش ٹاؤن میں قائم یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں عظیمُ الشان محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹیچرز و اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’ دل کی سختی اور اس کی اصلاح ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز پاکیزہ خیالات اپنانے و فکرِ آخرت کا ذہن پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی جس پر اسٹوڈنٹس نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے 16 جنوری 2023ء بروزپیر سندھی پاڑہ کراچی  کی عائشہ مسجد میں تہجد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تہجداجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا ئے اجتماع کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے نفل روزے رکھنے نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


15 جنوری 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 دینی کام و مدرسۃُ المدینہ بالغان کورس کا انعقادہوا جس میں جامعۃ ُالمدینہ بوائز ڈسٹرکٹ ملیر 1کے طلبہ ٔکرام وذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12دینی کام کرنے کے تعلق سے مدنی پھول دیئے نیز اس موقع پر بالخصوص مدرسۃُ المدینہ بالغان پڑھانے کے حوالے پریزنٹیشن سلائیٹ کے ذریعے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

مزید شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


15 جنوری2023ء  بروز اتوارعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے رکنِ مجلس اسلامی بھائی کی ہمشیرہ کے انتقال پر رکنِ شوریٰ و نگران ِکراچی سٹی حاجی محمد امین عطاری نےمرحومہ کے پَس ماندگان سے ملاقات کی اور نماز جنازہ پڑھائی۔

نمازِ جنازہ سے پہلے رکنِ شوریٰ نے شرکا ئے جنازہ کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے اپنی قبر و آخرت کی بھی تیاری کرنے کا ذہن دیا نیز لواحقین سے اظہارِتعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 جنوری 2023ء بروز اتوار فیضانِ مدینہ کراچی میں خدامُ المساجد و المدارس کراچی کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کیا گیا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں شرکا کی مساجد و مدارس کی تعمیرات کرنے کے سلسلے میں تربیت کی اور انہیں شعبہ کا دینی کام دار الفتاء اہلِ سنت سے شرعی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15 جنوری 2023ء کو لاہور ڈیفنس میں قائم جامع مسجد حسن مہتاب چرڑ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کینٹ ٹاؤن لاہور کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے علمِ دین حاصل کرنے اور اپنے وقت کو نیکی کے کاموں میں گزارنے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے نیز شرکا کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کینٹ ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں کی امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں حاضری کے لئے جانے والی ٹرین کے ہمراہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت ویسٹ افریقہ کی اسلامی بہنوں کے  درمیان ماہِ دسمبر 2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی۔

٭اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:06

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:01

٭مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:03

٭ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15

٭اسلامی بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:02

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:07

٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:03

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 09

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ان ہی میں ایک شعبۂ کفن دفن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہِ دسمبر 2022ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک میں کم و بیش 138 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 2 ہزار 816 رہی نیز 81 غسل میت ہوئے جن میں 127 لواحقات سے تعزیت کی گئی۔

اسی طرح پاکستان میں 3 ہزار 28 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 18 ہزار 210 رہی جبکہ 42 ہزار 9 غسلِ میت ہوئے جن میں 62 ہزار 98 لواحقات سے تعزیت کی گئی۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان کم و بیش 19 ہزار 420تقسیم رسائل کئے گئے۔


پنجاب پاکستان کے شہر گجرات میں واقع دعوتِ اسلامی کے دارالسنہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے فیضانِ قراٰن کورس کے اختتام پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اختتامی  تقریب میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مدنی ماحول کی برکتیں“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


13 جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے وفد نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا  ، جہاں آغا فخر حسین (ایڈیشنل سیکریٹری انڈسٹڑیز ڈیپارٹمنٹ ) ، عبد الکریم سنگراسی (ڈپٹی سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ) اور ڈاکٹر لیاقت علی بھٹی (ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ) سے ملاقات کی ۔

وفد میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائی نے افسران کو دعوت اسلامی اور اس کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت پیش کی، جس پر آغا فخر حسین اور عبد الکریم سنگراسی نے وزٹ کرنے کی نیت کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ (دعوت اسلامی )کے ذمہ دار اصغر علی گجر عطاری نے ڈی سی آفس شیخوپورہ  ملک شاہد اعوان ، پی ایس او چوہدری اعجاز احمد گجر ، پی اے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رئیس احمد سٹینو اور محمد حسن رضا عطاری اسسٹنٹ اے سی کوآرڈینیشن شیخوپورہ

سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مختلف شعبہ جات میں کی جانے والی خدمات بیان کیں نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کی ۔ (رپورٹ: اصغر علی گجر عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ڈسکہ میں دعوت اسلامی کی جانب سے جامع مسجد الحمید رضوی کے افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ڈی ایس پی ڈسکہ عبد الجبار ، سب انسپکٹر اور دیگر  سیاسی وسماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے اس پُر مسرت موقع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مساجد اور نمازوں کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور اہلِ علاقہ کو مسجد آباد رکھنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور اجتماعات وغیرہ میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)