گزشتہ روز تحصیل گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ میں سابق ایم ۔ این ۔ اے چوہدری امجد علی وڑائچ  کے ایصالِ ثواب کے لئے ختم چہلم کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران ٹوبہ قاری محمد عمر عطاری سمیت مدرسۃُ المدینہ کے طلبائےکرام نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے اس موقع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی جبکہ چہلم میں ایم ۔این ۔اے ۔کمالیہ ریاض فتیانہ، ایم ۔این ۔اے ۔چوہدری خالد جاوید وڑائچ گوجرہ، ایم ۔پی ۔اے ۔و سابق صوبائی وزیر چوہدری بلال اصغر وڑائچ گوجرہ ،چوہدری سجاد احمد وڑائچ صادق آباد ،ایم ۔پی ۔اے ۔سعید احمد سعیدی ٹوبہ اور کثیر تعداد میں مذہبی ،سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ تحصیل گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ / کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


گزشتہ روز تحصیل جہلم کے نواحی علاقے یوسی ناڑہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران کی کوششوں سے ایک شخصیت نے مدرسۃالمدینہ کے لئے پلاٹ وقف کر دیا۔

اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ تحصیل جہلم پروفیسر عبد الرحمٰن عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں اشاعتِ دین کا کام بھرپور انداز میں کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جنوری 2023ء کو مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے ((Stechford, Birmingham, UK میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ویسٹ مڈلینڈز UK ریجن کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

ابتداءً ویسٹ مڈلینڈز یوکے ریجن کے ذمہ دار سیّد عمار عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مدنی قافلے کے حوالے سے کلام کیا جبکہ ویسٹ مڈلینڈز کنٹری ذمہ دار مولانا طارق عطاری مدنی نے رمضان اعتکاف اور آئندہ کے اہداف پر مشاورت کی۔

مزید ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع نیز مقامی کمیونٹی کے درمیان دینی کام کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں کراچی کے  ذمہ داران نے کشمیری بلڈنگ میں جبکہ پاکستان بھر کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد عطاری نے ذمہ داران سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں کو سافٹ ویئر میں انٹر کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں کو نئے اہداف دیئے اور جلد از جلد انہیں مکمل کرنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے اراکین و صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: رضوان شاہ عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سٹی ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد عطاری کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو سافٹ ویئر میں انٹر کرنے کا ذہن دیا جبکہ آئندہ کے اہداف کے حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر مولانا محمد علی عطاری مدنی، مولانا بلال عطاری مدنی، مولانا فراز عطاری مدنی اور مولانا محمد مراد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: رضوان شاہ عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


9 جنوری 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور پہنچے جہاں انہوں نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کے ابتداء میں نگرانِ شعبہ محمد شاہنواز عطاری نے رکنِ شوریٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان بھر میں شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بتایا نیز شعبے کی خودکفالت کے حوالے سے اب تک کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا جبکہ صوبۂ پنجاب ذمہ دار محمد رضا عطاری نے صوبۂ پنجاب کی کارکردگی کے حوالے سے رکن شورٰی کو اب تک کی کارکردگی اور 2023ء کے طے کئے گئے اہداف بیان کئے۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ داران کو 2023ء کے اہداف پورا کرنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کرتے ہوئے انہیں اہداف پورا کرنے کا ذہن دیا جس میں بارہ 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے باکسز میں اضافہ، شعبے کی خودکفالت کے حوالے سے گھریلو صدقہ بکس، عمومی عطیات بکس اور خصوصی عطیات بکس شامل تھے۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور انداز میں سال 2023ء کے دیئے جانے والے اہداف پورے کرنے کا عزم کیا۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں جامعۃالمدینہ گرلز کراچی سطح کی تمام معلمات، ناظمات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”استاد کو کیسا ہونا چاہیئے؟“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازاجبکہ اختتامی دعا بھی کروائی۔بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات  کے تحت اسٹیٹ و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے subscription اور آسٹریلیا کے علاوہ دیگر ملکوں میں اس چینل کو کیسے سبسکرائب کروایا جائے اس پر کلام کیا گیا۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسٹیٹ  سطح کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھولوں کے ساتھ ساتھ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اہداف اورٹیلی تھون کے متعلق گفتگو ہوئی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو فنانس ٹیسٹ دینےکا ذہن دیا گیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےدینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا اور شعبہ فیضانِ اسلام کے بارے میں مشاورت کی جبکہ دعائے حاجات اجتماع کے مدنی پھول بیان کئے گئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی قاعدہ مختلف زبانوں میں آنے کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف ممالک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں پر مشاورت کی۔


دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کے سلسلے میں 6 جنوری 2023ء بروز جمعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی جبکہ عالمی آفس کی ناظمہ اسلامی بہن نے بھی شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جنوری   2023ء بروز جمعہ قلات ڈویژن صوبۂ بلوچستان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ لیا۔

معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈویژن کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سےمدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں تقرری مکمل کرنے اور نئے مقامات پر دینی کام کے آغاز کے لئے نگرانِ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔