دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے کراچی سندھ میں قائم فیضانِ صحابیات میں  مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت اور بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ بیرونِ ملک و بیرونِ شہر سےاسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سختی اور شدت پسندی سے خود کو محفوظ رکھنا چاہیئے کہ یہ چیزیں دیگر لوگوں کو دور کرتی ہیں۔

مزید نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ وسعتِ نظری پید اکی جائے لیکن جو بات شریعتِ مطہرہ سے ٹکڑائے اسے ہرگز قبول نہ کیا جائے۔

واضح رہے عالمی مجلسِ مشاورت کے مدنی مشوروں میں باہمی مشاورت سے مختلف مدنی پھول بنائے جاتے ہیں پھر ان کے نفاذ کے لئے کوشش کی جاتی ہے نیز اس مدنی مشورے میں بھی اسلام اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے باہمی مشاورت سے اہم نکات بنائے گئے ۔