پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی  بھائیوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ریٹائرڈ ایس پی ثناء اللہ خان مروت سے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ثناء اللہ خان مروت سے چند اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعدازاں ثناء اللہ خان مروت نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)