فیضانِ
مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں شعبہ ڈونیشن بکس کے ذمہ داران کی میٹنگ

مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآبادمیں 9 جنوری 2023ء کو شعبہ ڈونیشن بکس کےذمہ
داران کی میٹنگ کا انعقاد ہواجس میں انٹیریر
سندھ کے صوبائی ذمہ دار ، شعبہ ذمہ داران اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
میٹنگ
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
فاروق جیلانی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے ذمہ داران کو
آئندہ کے لئےاہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں
نے بھر پوردینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپوٹ : فرحان
عطاری ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن بکس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کوٹ
ادو میں ڈپٹی کمشنر محمد حسین رانا سمیت دیگر اتھارٹی پرسنز سے ملاقاتوں کا
سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژن
ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ نگران مظفرگڑھ کے ہمراہ
ضلع کوٹ ادو میں ڈپٹی کمشنر محمد حسین رانا سے ملاقات کی اور
انہیں ڈپٹی کمشنر تعینات ہونے پرمبارک باد پیش کی ۔
دورانِ
ملاقات ڈویژن ذمہ دار نے ڈپٹی
کمشنر کو
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفتاً پیش کیا۔ علاوہ ازیں انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی اور ان
سے فیضانِ مدینہ کے اطراف میں ترقیاتی کام کرنے کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی جس پر ڈپٹی
کمشنر محمد حسین رانا نے تعاون کرنے
کی نیت کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے پی۔اے ٹو ڈپٹی کمشنر فرحان شاہ کے دفتر کا دورہ کیا اور وہاں موجود عملے سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے بارے بریفنگ دی ۔
٭علاوہ ازیں ملک طاہرمحمودپتل سے ان کے
آفس میں ا سٹاف سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا جہاں ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بھائی نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے
والی دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں کا تعارف کروایا۔ ساتھ ساتھ انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپوٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات۔ڈسٹرکٹ
کوٹ ادو ۔ ڈویژن ڈی جی خان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائی نے 9 جنوری 2023ء کو سندھ سیکریٹریٹ آفس کا دورہ کیا جہاں سینئر چیف
ماحولیات محمد سلیم جلبانی اور ڈپٹی سیکرٹری
محکمہ صنعت شفقت ابڑو سے ملاقات کی ۔
مبلغ ِدعوتِ
اسلامی نے دورانِ گفتگو شخصیات کو ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے
میں بتایا نیز سلیم جلبانی صاحب کو ملاقات میں 13 جنوری 2023ء کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جبکہ شفقت ابڑو صاحب کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپوٹ : شعبہ
رابطہ براے شخصیات عطاری کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پچھلے
دنوں نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے گوجرانوالہ ڈویژن
میں کمشنر غلام فرید،چیف ایگزیکٹو میٹروپولیٹن
خواجہ عمران،میٹروپولیٹن آفیسر کاشف بٹ سمیت
دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو عالمی سطح
پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی ، فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا
اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خیالات کا اظہار کیا۔
اس
کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پلاننگ محمد ذیشان
انور اور پرنسپل دستگیر اسکول محمد الیاس
کے آفس میں سیکھنے سکھانے کے حلقے
کا انعقاد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے انہیں دینِ اسلامی کی تعلیمات کے مطابق اپنی
زندگی کے شب و روز گزارنے کی ترغیب دلائی ۔(رپوٹ
: محمد احسان عطاری شعبہ رابط برائےشخصیات ضلع گوجرانوالہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

9
جنوری 2023ء کو دھنوٹ کہروڑپکا میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ
دارفداعلی عطاری نے مقامی ذمہ دار محمداقبال
یٰسین عطاری،قاری محمدلیاقت علی عطاری کےہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت رہنماشہیدکانجوگروپ
ونومنتخب صدرپریس کلب رانامحمدیوسف سےملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دارا سلامی بھائی نے رانامحمدیوسف کو دعوتِ
اسلامی کےمیڈیاسیل اورمدنی چینل کےحوالےسےبریف کیا نیز انہیں ہفتہ
واراجتماع میں شرکت کرنے اوردعوتِ اسلامی
کےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ
کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپوٹ
: شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی ڈسٹرکٹ
لودہراں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے 9 جنوری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کفن دفن
کورس منعقد ہوا جس میں امامت کورس کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ایسٹ
ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز غسلِ میت دینے کا طریقہ بھی بتایا۔
بعدازاں
نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عزیر
عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
راولپنڈی
میں سجادہ ٔ نشین محمد شعبان فرید
چشتی صابری کلیامی سے ملاقات

پچھلے
دنوں ڈسٹرکٹ راولپنڈی، تحصیل گوجرخان، گاؤں کلیام اعوان شریف میں حضرت خواجہ فضلُ الدین چشتی صابری کلیامی علیہ
الرحمہ
کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر شعبہ
مزاراتِ اولیا دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے مزار شریف پر حاضری دی۔
اس
موقع پر اسلام آباد صوبائی ذمہ دار یاسرعرفات عطاری مدنی اور صوبۂ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار
محمد انعام عطاری نے وہاں موجود سجادہ ٔ نشین
محمد شعبان فرید چشتی صابری کلیامی صاحب سے
ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران انہیں ملک و بیرونِ ملک
میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں معلومات دیں نیزمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر سائیں محمد شعبان فرید
چشتی صاحب نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں انہیں ذمہ داران نے جنوری 2023ء کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور
مجموعہ رسائل پیکج تحفے
میں پیش کیا۔
٭بعد نماز
ِفجر مزار شریف سے متصل مسجد میں
سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نماز پڑھنے کے مسائل اور مزار شریف پر حاضری دینے کا اسلامی طریقہ سکھایا۔(رپورٹ : دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزارات اولیا، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ
تعلیم کے زیرِ اہتمام 10 جنوری 2023ء بروز منگل 42 شمالی گل والہ سرگودھا میں قائم گورنمنٹ ہائی اسکول میں ویکینڈ
نماز کورس کا انعقاد ہوا جس
میں اسکول کے تمام اسٹوڈنٹس اور اساتذہ نے
شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے’’ نماز پڑھنے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیااور طلبہ کو نماز پڑھنے کے شرعی مسائل
بتائے۔مزید نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے بچوں کو
کڈزمدنی چینل دیکھنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ
: محمد ہارون عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)

9 جنوری 2023ء
بروز پیر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی
آئی جی آفس کوہاٹ صوبۂ خیبرپختونخوا کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے
ڈی آئی جی ٹو آر پی او (DIG TO RPO) طاہر ایوب، ڈی آئی جی ٹو پی اے (DIG TO PA) سجاد انور، آفس سپرنٹنڈنٹ (Office Superintendent) شفقت خان، کال آپریٹڈ (Call Operated) الیاس خان اور انسپکٹر (Inspector) مرتضیٰ سمیت دیگر
عملے سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے انہیں نیکی
کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اشاعتِ دین اور نیکی کی
دعوت کا کام بھر پور انداز میں کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت 9 جنوری 2023ء بروز پیر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کمشنر آفس کوہاٹ ڈویژن صوبہ
خیبرپختونخوا کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی ملاقات پی ایس کمشنر واجد علی شاہ اور سیکٹر کمشنر حیدر حسین
سمیت دیگر عملے سے ہوئی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے آفیسرز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

10 جنوری 2023ء
بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کا دینی کاموں کے
سلسلے میں ماڈل ٹاؤن لاہور کا شیڈول رہا۔
دورانِ شیڈول ذمہ داران
نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن تیمور الطاف میمن سے ملاقات کی اور مختلف امور پر
تبادلۂ خیال کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر
نے آن لائن قراٰنِ پاک درست مخارج کے ساتھ سیکھنے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ
بکنگ کروانے اور ماڈل ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے تحت قائم ریہیبلیٹیشن سینٹر کا وزٹ کرنے کی
نیت کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےاسٹاف آفیسر
داد علی بلوچ، تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ایس ایچ او شاہد خان اور ایچ ایم اسد رضا سے بھی ملاقات کی اور انہیں ”ماہنامہ فیضانِ
مدینہ“ سمیت مکتبۃالمدینہ کے دیگر کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعہ عربیہ غوثیہ کیرانوالہ
سیداں کے ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ صاحب سے ملاقات

اسلامی بھائیوں اور
اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روزشعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ضلع گجرات میں قائم جامعہ عربیہ
غوثیہ کیرانوالہ سیداں کا دورہ کیاجہاں انہوں نے ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ صاحب سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات شعبہ رابطہ بالعلماء کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار مولانا محمد ظہیر
عباس عطاری مدنی نے صاحبزادہ پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ صاحب سے چند اہم امور پر مشاورت
کرتے ہوئے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال
کیا۔
بعدازاں ذمہ داران کی
جانب سے صاحبزادہ پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ صاحب کو شعبہ
مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کا مطبوعہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں دیا گیاجس پر انہوں نے خوشی کا
اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)