عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس
بنو خیبرپختونخوا کا دورہ کیا جہاں اُن کی
ملاقات پرسنل اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی کمشنر مہتاب خان اور ڈپٹی کمشنر آفس آپریٹر
شرافت خان سے ہوئی۔
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے
میں کمشنر آفس بنو خیبرپختونخوا کا وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے سیکریٹری ٹو کمشنر محمد امین خان، پرسنل اسسٹنٹ ٹو کمشنر اکرام اللہ خان، پرسنل اسسٹنٹ ٹو سے ڈپٹی کمشنر شاکر اور پولیس DPT سعید اللہ خان سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے تمام شخصیات
کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
دینی کاموں کے سلسلے میں
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنو میں قائم ڈی آئی جی
آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے DIG اشفاق خان، ASI گل بادشاہ اور ASI شاکر خان میر نشاہ (نارتھ وزیرستان) سے ملاقات کی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شخصیات سے مختلف اہم امو رپر میٹنگ کی نیز انہیں
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
لوگوں کی دینی و اخلاقی
تربیت کرنے اور اُنہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل
خان کا وزٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع
پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے پرسنل اسسٹنٹ ٹو کمشنر سجاد انور اور آپریٹر ٹو پی اے کمشنر سے ملاقات کی۔
لوگوں کو نیکی کی دعوت
دینے اور اُن کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ
اسماعیل خان کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر محمد قیصر خان، منسٹر لوکل گورنمنٹ فیصل امین خان،
پی اے رفیع احمد اور ڈی سی آفس آپریٹر سے ملاقات کی۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع
لکی مروت میں ریٹائرڈ ایس پی ثناء اللہ خان مروت سے ملاقات
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ریٹائرڈ ایس پی ثناء اللہ خان مروت سے ملاقات کی۔
معلومات کے مطابق ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے ثناء اللہ خان مروت سے چند اہم امور پر
گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات
کے بارے میں بریفنگ دی۔
بعدازاں ثناء اللہ خان مروت نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی
نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
امتِ مسلمہ کی خیر خواہی
کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت
سیالکوٹ پولیس لائن میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے بلڈ کیمپ لگایا
گیا۔
اس دوران پولیس لائن کے
آفیسرز اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران
سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے اپنے خون کاعطیہ کیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد اظہر عطاری اور ڈی پی او فیصل کامران نے بھی اس بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ رکنِ شوریٰ
حاجی محمد اظہر عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں پاکستان کے
شہر لودہراں میں بار ایسوسی ایشن کے نئے منتخب ہونے والے صدر سردارکامران
ارشدخان ایڈووکیٹ سے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کےملتان ڈویژن ذمہ دار فدا علی عطاری نے سردارکامران ارشدخان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور دعوتِ
اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے
شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کی تحصیل
جہانیاں میں اسسٹنٹ کمشنرچوہدری محمدارشدورک سےملاقات
لوگوں کو نیکی کی دعوت
دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز پنجاب
پاکستان کی تحصیل جہانیاں میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی اسسٹنٹ کمشنرچوہدری
محمدارشدورک سےملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ
بوائز، گرلز اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے
میں لودہراں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مولانا مفتی خدا بخش مہروی صاحب سے ملاقات کی۔
اس
دوران نگرانِ شعبہ مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی علمی،
دینی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں
ذمہ داران کی جانب سے مولانا مفتی خدا بخش مہروی صاحب کو امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئےگئے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں نگران مشاورت پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے بہاولپور جدول کے دوران فیضان
آن لائن اکیڈمی (بہاولپور) کا وزٹ کیا اور اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ بھی کیا اور شرکا کو تدریس میں مزید بہتری لانے کے لئے قیمتی
مدنی پھولوں سے نوازا ، اختتام پرنگران پاکستان مشاورت سے ذمہ داران نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد
اسلم عطاری بھی ہمراہ تھے۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ
ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
سود کبیرہ گناہوں میں سے ایک کبیرہ گناہ ہے۔ اس کی تعریف یہ
ہے کہ عقدِ معاوضہ میں جب دونوں طرف مال ہو اور ایک طرف زیادتی ہو اور اس کے مقابل
دوسری طرف زیادتی نہ ہو تو وہ سود ہے۔ سود اس قدر سخت گناہ ہے کہ اس کے کرنے والے
سے اللہ نے جنگ کا اعلان کیا ہے۔ ارشادِ ربانی ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ
ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۲۷۸)فَاِنْ لَّمْ
تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖۚ- ترجمۂ کنزالعرفان:
اے ایمان والو! اگر تم ایمان والے ہو تو اللہ سے ڈرو اور جو سود باقی رہ گیا ہے
اسے چھوڑ دو۔ پھر اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو اللہ اور اللہ کے رسول کی
طرف سے لڑائی کا یقین کرلو ۔(پ3،البقرۃ: 278،279)
سود جس معاشرے میں عام ہوتا ہے وہ معاشرہ پر امن نہیں رہتا۔
امیر امیر تر ہوتا رہتا ہے اور غریب غریب تر ہوتا ہے۔ چوری ڈکیتی لوٹ مار کا دور
دورہ ہوتا ہے۔ انسانی رشتوں کو کمزور کرتا ہے۔ دلوں میں کینے اور دشمنی کا بیج
بوتا ہے۔ معاشرے کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ اور عذابِ الٰہی نازل ہوتے رہتے
ہیں۔ سود کی مذمت پر چند احادیث درج ذیل ہیں:۔(1) عذابِ الہی کے مستحق: حضورِ اکرم صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جب کسی جگہ میں بدکاری اور سود عام ہو جائے تو ان
لوگوں نے اپنی جانوں کو الله کے عذاب کا مستحق کر دیا ۔ (مستدرک ،کتاب البیو ع ان
اربی الرباالرجل المسلم، 2/338 ،حدیث :2306) (2) سود کھانے، کھلانے والے اور گواہوں پر لعنت: حضرت
جابر رضی اللہ عنہ سے کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سود کھانے
والے، کھلانے والے، لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت کی اور فرمایا: یہ سب
برابر ہیں(مرآۃ المناجیح،حدیث: 2807)
(3) زنا سے سخت تر : عبداللہ ابن حنظلہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسولُ اللہ
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جو شخص جان بوجھ کر سود کا ایک درہم
کھائے وہ چھتیس بار زنا سے سخت تر ہے۔مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک سود کے
چھتیس زنا سے بدتر ہونے کی چند وجوہات ہیں:۔(1) کیونکہ زنا حق اللہ ہے اور سود حق
العباد جو توبہ سے معاف نہیں ہوتا،(2) کیونکہ سود خور کو اللہ رسول سے جنگ کا
اعلان ہے زانی کو یہ اعلان نہیں، سود خور کو خرابی خاتمہ کا اندیشہ ہے زانی کے
متعلق یہ اندیشہ نہیں ، (3) سود خور مقروض اور اس کے بال بچوں کو تباہ کرتا ہے اسی
لیے سود خور پر زیادہ سختی ہے۔( مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، جلد:4 ،حدیث:2825)
(4)ماں سے زنا سے بڑھ کر گناہ: حضرتِ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: سود کے ستّر حصّے ہیں جن میں سے کمترین حصّہ
یہ ہے کہ انسان اپنی ماں سے زِنا کرے۔(مرآۃالمناجیح ،جلد:4 حدیث :2826) (5) سور خوروں کا برا حال : حضرتِ
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نے فرمایا: ہم شبِ معراج اس قوم پر پہنچے جن کے پیٹ کوٹھڑیوں کی طرح تھے جن میں
سانپ تھے جو پیٹوں کے باہر دیکھے جارہے تھے ہم نے کہا اے جبریل یہ کون ہیں انہوں
نے عرض کیا یہ سود خور ہیں۔(احمد،ابن ماجہ)مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : اس سے معلوم ہوا
کہ اگرچہ سود دینا بھی حرام ہے جرم ہے مگر سود لینا زیادہ سخت جرم ہے کہ حضور انور
نے سود خور کا یہ حال ملاحظہ فرمایا کہ سود خور گنہگار بھی ظالم بھی،سود دینے والا
گنہگار ہے مگر ظالم نہیں بلکہ مظلوم۔
الله ہمیں کے سود کے دنیوی اور اخروی نقصانات کو سمجھنے اور
اس سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
Dawateislami