دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی جانب سے 8 جنوری 2023ء بروز اتوار نوکھر گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تحصیل ذمہ دار اور محافظ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں محمد آفتاب عطاری نے ’’ اوراقِ مقدسہ کے فضائل و برکات ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے دینی کام کو مزید مضبوط کرنے اور اوراق مقدسہ کے باکسز کو بر وقت خالی کرنے کا ذہن دیا نیز ان کو محفوظ مقام پر پہنچانے پر اسلامی بھائیوں سے تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ داران نے اس سلسلے میں بھر پور تعاون کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


7 جنوری 2023ء  بروز ہفتہ شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں تحصیل ذمہ دار اور محافظ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔

محمد آفتاب عطاری نے’’ اوراق ِمقدسہ کے فضائل و برکات ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جبکہ اوراقِ مقدسہ کے باکسز کو بر وقت خالی کرنے نیز انہیں محفوظ مقام پر پہنچانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے ۔

آخر میں محمد آفتاب عطاری نے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  قراٰن و سنت کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام7جنوری 2023ء کو چوک اعظم چک 283 میں قائم مدرسۃُالمدینہ فیضان ِعشق ِرسول بوائز میں تقسیم ِاسناد اجتماع کا سلسلہ ہوا۔

اجتماع میں مدرسۃُالمدینہ بوائزکے طلبہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اجتماع پاک کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا، بعدازاں ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے ’’ قرآن کے حقوق‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان شرکا کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک عزم کا اظہار کیا۔

آخر میں ناظرہ و حفظِ قرآن مکمل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں اسناد و تحائف تقسیم کئے گئے۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں مختلف شخصیات کی آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے شخصیا ت کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے شخصیات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، حضور آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی پیاری سنت داڑھی کو چہرے پر سجانے اورنماز و روزوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے آنے والی شخصیات کو دعاؤں سے نوازا اور اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جنوری2023ء کو لدھانہ میں قائم مدرسۃُ المدینہ بوائز میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃُالمدینہ کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

ڈی جی خان اصلاح اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے’’ قرآنِ پاک کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا پھر نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے بچوں کو روزانہ رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے6 جنوری 2023ء  کو ناظم آباد ٹاؤن میں غسلِ میت کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں اقصیٰ مسجد کے نمازی اور اطراف کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سیکھایا۔ بعدازاں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں شعبہ کفن دفن کے تحت کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے فیضانِ قرآن وحدیث کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے’’ غسلِ میت دینے کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بتاتے ہوئے شرکائے کورس کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سیکھایا۔

اس کے علاوہ نمازِجنازہ پڑھنے کا طریقہ بتایا اور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جنوری 2023ء بروز اتوار اورنگی خیرآباد زیبوگوٹھ ٹاؤن کراچی میں جامع مسجد یونس کا نمازِ ظہر کے ساتھ افتتاح کیا گیا اس موقع پر یوسی نگران،ڈسٹرکٹ و ٹاؤن خدامُ المساجد والمدارس کے ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

افتتاح کے موقع پر ٹاؤن نگران اسید عطاری نے مسجد کی آباد کاری کے سلسلے میں دعائے خیر کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے آپس میں ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کیں۔بعدازاں نگران ٹاؤن اسید عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں کو مسجد کی آباد کاری کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، ذمہ داران اور جامعۃالمدینہ بوائز امام غزالی فیصل آباد کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مذاکرے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام سے مدنی مذاکرے کے متعلق سوالات کئے اور طلبۂ کرام کی جانب سے جوابات ملنے پر انہیں بذریعہ قراندازی انعامات تقسیم کئے۔

جامعۃالمدینہ امام غزالی فیصل آبا دکے اساتذۂ کرام نے نگرانِ پاکستان مشاورت کو طلبۂ کرام کے دینی کاموں اور ٹیلی تھون کی کارکردگی پیش کی جس پر انہوں نے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے خود بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے رجب المرجب کے روزے رکھنے کے حوالے سے طلبۂ کرام کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی اور طلبۂ کرام نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


06 جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے وفد نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں ذمہ داران نے لئیق احمد (سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن رسورس ) ، ڈاکٹر لیاقت علی بھٹی (ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ) ،اطہر حسین میرانی (ایڈیشنل سیکریٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ) اور ذیشان حیدر منگی (ڈائریکٹر پروگرامز AAWAZ چینل) سے ملاقاتیں کیں ۔

ذمہ داران نے سیکریٹری لیبر اور دیگر افسران کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ تحفے میں پیش کئے ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت حاجی یعقوب عطاری (کراچی سٹی کے نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات ) ، محمد رضوان عطاری (نگران شعبہ FGRF ) اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کی بریفنگ دی اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ” کنزُ الایمان کا انگریزی ترجمہ “ تحفے میں پیش کی نیز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


05 جنوری 2023 ء کو دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران  نے سیالکوٹ میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی، ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد ، ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان محمود، ڈی پی او فیصل کامران، ایس پی انویسٹی گیشن سیلمان لیاقت، ایس ایچ او سول لائن محسن ، ایس ایچ او کینٹ جہانزیب احمد اور ایس ایچ او میاں رزاق سے ملاقاتیں کیں ۔

ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف کا پیش کیا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جبکہ اپنے گھروں میں مدنی چینل دیکھنے / دکھانے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویثرن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)