دینی تعلیمات عام کرنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 14 جنوری 2023ء کو پشاور سٹی میں قائم جامعۃُ المدینہ پشاورمیں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ ٔکرام نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ سید عمیر ہاشمی نے جامعۃُ المدینہ کے طلبہ کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور ان کو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز ترغیب کے لئے نیکی کی دعوت پر مشتمل کچھ اشارےبھی سکھائے۔بیان کے بعد جامعۃ ُ المدینہ کے ناظم صاحب کے ساتھ نشست ہوئی جس میں دینی کاموں میں طلبہ کو شرکت کرنے کی ترغیب دلانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان سطح کے ذمہ دار خالد محمود عطاری اور پشاور ڈویژن ذمہ دار ہدایتُ اللہ خان عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ : ہدایتُ اللہ خان عطاری پشاور ڈویژن ذمہ دار ،اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)