عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 جنوری 2023ء کو دریا خان بھکر میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا ۔

صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد وقاص عطاری نے طلبہ کو وضو کے فرائض اور وضو کا طریقہ سکھانے کے ساتھ پانچ نمازوں کے نام یاد کروائے نیز درودِ پاک پڑھنے کی فضیلت بتاتے ہوئے انہیں اساتذہ اور والدین کے ادب و احترام کرنے نیز روزانہ قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے کا ذہن دیا جس پر طلبہ نے ان نیک اعمال پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

٭سیکھنے سکھانے کےحلقے کے بعد صوبائی ذمہ دار نے اسکول کے پرنسپل اور دیگراسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف پیش کیا۔مزیداسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بنائی گئی ایپلیکیشن اور یوٹیوب چینل کے ذریعے کی جانے والی دینی کاوششوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی ۔

اس کے ساتھ ساتھ طلبہ میں روزانہ مدرسۃُالمدینہ بالغان شروع کروانے کی ترغیب دلائی،اس پرنسپل صاحب نے ہاتھوں ہاتھ اپنے اسٹاف کو مدرسۃُ المدینہ بالغان شروع کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔(رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)