دعوتِ اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 16 جنوری 2021 ء
بروز ہفتہ صحرائے
مدینہ مدرسۃ المدینہ میں کفن دفن
پریکٹیکل اجتماع ہوا جس میں مدر سۃ المدینہ کے قاری صاحبان اور طلباء نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی یاسر عطاری نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف پیش کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی
طریقہ سکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل
ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس
سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔( عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)
دعوتِ اسلامی
کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 17 جنوری 2020ء
بروز اتوار فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں نگران زون بشیر احمد عطاری نے صبر کے فوائد کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو 12
دینی کام کے لیے اپنی اپنی مجالس کو فعال کرنے، عشر کی ترکیب مضبوط کرنے اور رمضان
عطیات کے لیے ابھی سے کوشش کرنے کے متعلق
مدنی پھول دیتے ہوئے ہر ہر رکن زون کو 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ :فضل
الرحمان عطاری رکن زون)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 جنوری 2021 بروز
اتوار حیدر آباد پکہ قلعہ مدینہ مسجد میں سحری اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں
صحافت سے وابستہ سینئر صحافیوں سمیت بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
سحری اجتماع
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیکی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی
سرگرمیاں کے حوالے سے آگاہ کیا۔(اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
16
جنوری 2021 بروز ہفتہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ ہزارہ زون ذمہ دار نے نگران کابینہ کے ہمراہ پختونخواہ حویلیاں پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیاں
کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر عثمان
عطاری لاہور ریجن ذمہ دار نے میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے
ہوئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات اور مدنی مذاکرہ میں اول تا آخیر شرکت کو یقینی بنانے کا ذہن دیا ۔(اسرار حسین
عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
پچھلے دنوں خورشید کھوکھر رضائے الٰہی سے انتقال
کرگئے
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی اور لواحقین
کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں بھی
کیں۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے مطابق زندگی
گزارنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے
پچھلے دنوں محمد طیب عطاری رضائے الٰہی سے
انتقال کرگئے
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی اور لواحقین
کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں بھی
کیں۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے مطابق زندگی
گزارنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے
دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن،ملک کویت
، 3ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماعات اور2 ون ڈے سیشن ہوئے جن میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔدعوتِ
اسلامی نے مرض سے قبر تک کےموضوع پر بیان
کیا اور شریک اسلامی بہنوں کو قبر و آخرت کی تیاری کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن، ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل
سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی
خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ
میں پیش کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شان
حافظ ملت“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔اسی سلسلے میں مدنی ریجن سے تقریباً،1554 (پندرہ سو چوون) اسلامی بہنوں
نے رسالہ”شان حافظ ملت “پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن، کویت میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے
ڈویژن سطح شعبہ ذمہ داران اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں سمیت شعبہ سطح ذمہ داران کا مدنی
مشورہ لیا
مدنی مشورے
میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
تربیت فرمائی ۔ 8 دینی کاموں کو آگے
بڑھانے خصوصاً مدنی دورے میں شرکت کرنے
اور اس میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔ گھریلوصدقہ بکس کی کارکردگی میں اضافے کے لئے زیادہ کوششیں
کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون ، سیہون شریف کابینہ کے جھانگارا
ڈویژن میں ایک نئے سنتوں بھرے اجتماع کا
آغاز
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون ، سہون شریف کابینہ کے جھانگارا ڈویژن مین ایک نئے سنتون بھرا
اجتماع کا آغاز کیا گیا۔
اسلامی
بہنوں نے دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلے لینے
اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی بھی نیتیں پیش کیں۔مزید دینی کاموں کو بڑھانی کی
بھی نیتیں کی گئیں۔
پاکستان، حیدرآباد
ریجن، لاڑکانہ زون ، لاڑکانہ کابینہ میں اصلاح اعمال کا اجتماع انعقاد
اسلامی بہنوں
کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون ، لاڑکانہ
کابینہ میں اصلاح اعمال کا اجتماع انعقاد کیا گیا۔
لاڑکانہ کابینہ کی مدرسات نے اپنے اپنے مدارس
اور کورسز کے درجوں میں اس اجتماع کو سناجس میں مدرسات نے الگ الگ موضوعات پر بیانات
کئے اور اپنے موضوع کے حساب سے 63 نیک اعمال میں سے گفتگو کی۔طالبات نے آخر میں اچھی اچھی نیتیں بھی
پیش فرمائیں۔
اسلامی بہنوں
کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں اصلاحِ اعمال کے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
تقریبا 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
فارسٹ ریجن
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو چغلی کی مذمت کے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اس سے بچنے والے نیک اعمال کی
ترغیب دلائی۔
Dawateislami