دعوت اسلامی زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی( Itlay )کے علاقے بوستو ارسیزیو (Busto Arsizio) میں اسکائپ کے ذریعے ون ڈے اسیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی بہن نے ”بےپردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی سے بچنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے اجتماع کے آخر میں دعا بھی کروائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی ادریس گارڈن میں شعبہ ڈونیشن بکس ریجن سطح اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں کراچی کی 3 شعبہ ڈونیشن بکس زون سطح ذمہ داران نے شرکت کی جبکہ کوئٹہ زون کی ڈونیشن بکس زون سطح ذمہ داران بذریعہ نیٹ اس میں شریک ہوئیں۔

ریجن سطح ڈونیشن بکس اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کی۔ دوران تربیت ذمہ داران کو کارکردگی شیڈول اور ماہانہ اجلاس کی کارکردگی لینے اور ڈونیشن بکس ذیلی تا ڈویژن سطح پر جہاں اسلامی بہنیں مکمل نہیں انہیں مکمل کرنے کا ذہن دیا اور اسکے علاوہ ذمہ داران کو مزید مدنی پھول بھی دئیے ۔ کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی ای میل کرنے کا نظام مضبوط بنانے کا بھی ذہن دیا۔ آخر میں صدقہ بکس کے آرڈر لینے کے اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جنوری  2021 ءکے پہلے ہفتے فرانس کی ڈویژن ایسون ( Essonne )، پئرفت( Pierrefitte)اور سیرجی پونتوآز(Cergy-Pontoise) میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 64 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعا مانگنے کے فضائل، دعا کب اور کہاں قبول ہوتی ہے؟ اور دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات کے متعلق معلومات فراہم کی گئی نیز متفرق روحانی علاج بھی بتائے ۔100 مرتبہیا سمیع کا اجتماعی ورد کے بعد امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے ڈویژن بارسلونا(Barcelona) کے مختلف علاقوں میں کورس بنام”بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 134 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب وزینت کے بارے میں سکھایا گیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔ اسلامی بہنوں نے اس کورس کو بہت پسند کیا نیز مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  امریکہ کے شہر ووڈلینڈ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس سے کم و بیش 21 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے”مرض سے قبر تک“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مرنے سے پہلے موت کی اور آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے نیک پر اعمال کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامى بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 12 جنوری 2021ء کو یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر کے علاقے اسٹاکٹن آن ٹیز ،مڈلز برو اور نیو کاسل(Stockton on Tees, Middlesbrough, Newcastle)میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جن میں 8 اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ساؤتھ سینٹرل زون ، اورنگی کابینہ میں ریجن سطح ڈونیشن بکس اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں ڈونیشن بکس ذیلی تا زون سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کی۔ دوران تربیت ڈونیشن بکس اور صدقہ بکس وقت پر کھلوانے شیڈول وقت پر جمع کروانے رجسٹریشن کرنے اور بورڈ پر کارکردگی فارم درست فارمیٹ کے مطابق دینے کا طریقہ سمجھایا ۔ مزید شعبہ ڈونیشن بکس ڈویژن سطح پر تقرر مکمل کرنے اور ڈویژن وائز 50 صدقہ بکس رکھوانے کا ہدف دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر( West Yorkshire )میں تین دن پر مشتمل ” بیٹی کا کردار“ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 178 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب وزینت کے بارے میں سکھایا گیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔ اسلامی بہنوں نے اس کورس کو بہت پسند کیا نیز مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 6 تا 12 جنوری2021ء تک یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے مختلف علاقوں ہیکمونڈ وائک، ریوین اسٹورپ، وائٹیکر بیٹلے، سیوییل ٹاؤن، ویسٹن، اسٹاکٹن، مڈلز برو، لیڈز، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیوکاسل،شیفیلڈ، ڈونکاسٹر، رودرہم، ہڈرز فیلڈ، واگ فیلڈ(Heckmondwike, Ravensthorpe, Witikerbatley,Savile town, Westtown, Stockton, Middlesbrough, Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, Wakefield and Batley )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 921 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مرض سے قبر تک“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہڈرز فیلڈ اور ویک فیلڈ  (Huddersfield and Wakefield ) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے کے سا ؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے ، کارکردگی وقت پر دینے اور دینی کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر(West Yorkshire) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی وقت پر دینے پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی، اسلامی بہنوں کو منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹ بنانے کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ” شعبہ تعلیم“  کے زیر اہتمام 5 جنوری بروز منگل کورنگی ساڑھے 3 میں ایک شخصیت کے گھر محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی سطح شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے بیان کیا۔ بیان میں حضور غوث پاک اور مختلف بزرگان دین کی عبادت وریاضت کے متعلق واقعات بتائے۔

تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنے اور پانچوں نمازیں وقت پر ادا کرنے کی نیتیں کروائیں گئیں۔ شرکاء اور اہل خانہ نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔ ہر ماہ ان کے گھر شخصیات اجتماع ہوگا اس کا بھی اعلان کیا گیا۔