دعوت اسلامی
کی مجلس مدرستہ المدینہ کل وقتی للبنین کے زیر اہتمام 18 جنوری2021ء بروز پیر کراچی ریجن نارتھ کراچی کابینہ نیو کراچی
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹاف سمیت قاری
صاحبان نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی قاری محمد بغدادرضاعطاری نے شرکائے مشورہ کو کفن دفن کے مسائل سیکھنے کی اہمیت و افادیت پر ذہن دیتے
ہوئے کفن دفن کی تربیت کے سلسلے میں تربیتی اجتماع کی تیاری اور اس میں شرکت کے
متعلق مدنی پھول دیئے ۔
واضح رہے !مجلس کفن دفن کے تحت مدارس المدینہ کے
اسٹاف کی تربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلا اجتماع مدرستہ المدینہ
گودھرا کالونی میں 22-1-2021 بروز جمعۃ المبارک دن 3بجے ہوگا جس میں گودھرا کالونی مدرستہ المدینہ کے اسٹاف سمیت 16 سال سے بڑے طلباء شرکت کریں گے ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن و زون ملتان میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے خواتین کو دعوتِ اسلامی
کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ترکی میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
نگران ِعالمی
مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان
کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال لیکر اپنا جائزہ لینے اور 1200 مرتبہ درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
سنتوں کی خدمت
کے لیے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی
قافلے دنیا بھر میں سفر کرتےرہتے ہیں اسی
سلسلے کی ایک کڑی گلگت بلتستان سے عاشقان رسول 1 ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر پر ہیں۔
دوران سفر مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے ذمہ
دارا مولانا محمد احمد رضا عطاری نے شرکائے مدنی قافلہ کو واربرٹن
میں موجود جامعۃ المدینہ للبنات مکہ کالونی
کا وزٹ کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو اس
بلڈنگ میں موجود مختلف شعبہ جات کے
ذریعے ہونے دینی خدمات سے آگاہ کیا جس پر شرکائے مدنی قافلہ نے اظہار مسرت کرتے ہوئے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: کفایت عطاری)
نگران عالمی
مجلسِ مشاورت کا دارالسنّہ کے مشاہرہ جات کے حوالے سے بذریعہ لِنک مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس دار السنہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت
کا دارالسنّہ کے مشاہرہ جات کے حوالے سے بذریعہ لِنک مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن،
مجلس اجارہ ذمہ دار عالمی سطح، شارٹ کورسز ذمہ دار عالمی سطح نے شرکت کی۔
نگران عالمی
مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں دارالسنّہ کے مدنی عملے کی گریڈنگ اور مشاہرہ جات ملنے پر
بہتری اور ذمہ داریوں سے متعلق گفتگو کی۔
نگرانِ شوریٰ 21جنوری کو فیصل آباد میں
ہونے والے ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماع میں بیان فرمائیں گے
ہر جمعرات کی طرح اس جمعرات بمطابق 21جنوری
2021ء کو بھی دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا
بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری
مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اجتماعِ پاک کا آغاز رات 8:30 بجے تلاوتِ قرآنِ
مجید سے ہوگا، نعت و بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوگا۔
عاشقانِ رسول سے شرکت کی خصوصی التجا ہے۔
نوٹ: ہفتہ وار اجتماع براہِ راست مدنی چینل پر
بھی نشر کیا جائے گا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زہر اہتمام کفن
دفن کی زون ذمہ دار نے دو کابینہ مشاورتوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں
شعبے کی مضبوطی پر کلام کرتے ہوئے اہم
نکات بیان کئے اور اہداف بھی دئیے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں جامعات و مدارس المدینہ کے اساتذہ و ناظمین کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
گوجرانوالہ میں 19 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون اور حافظ
آباد زون میں قائم جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے ناظمین اور اساتذہ کرام نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں میں خود بھی
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنے طلبہ کو بھی اس میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی محمد اظہر عطاری بھی
موجود تھے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں اصلاح اعمال زون مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن نےمدنی مشورہ لیا جس میں 22 ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شعبہ میں تقرری پر کلام ہوا اور
شعبے کے اسپیشل کام کے حوالے سے اہم نکات دئیے اور انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز
جائزہ تحریک میں کمزوری پر فالو اَپ کے ساتھ بہتری کے اہداف بھی دیئے۔
فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں تاجران کے درمیان اجتماع،
نگرانِ شوریٰ نے بیان فرمایا
دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب پہنچ گئے۔
اس دوران 19جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ گوجرانوالہ میں شخصیات اور تاجران کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگران شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس اجتماع میں کثیر تعداد میں تاجران اور شخصیات
سمیت دیگر ذمہ داران شریک تھے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شعبہ اصلاح اعمال کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں اصلاح
اعمال کی 3 ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کار کردگی کا فالو اَپ بھی کیا اور اہم نکات
بھی سمجھائے نیز ذمہ داران کو کار کردگی بہتر بنانے کے اہداف بھی دئیے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ ،بلدیہ کابینہ،اور
ڈیفنس کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اصلاح اعمال ذمہ
داران سمیت کم و بیش 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
Dawateislami