دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن کراچی،  کابینہ کورنگی میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا۔مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی دورے کو مضبوط کرنے کی ترغیب دی ۔ مزید مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی اور جدول وقت پر دینے نیز جدول کے مطابق کام کرنے کی ترغیب دی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی ادریس گارڈن میں کفن دفن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورہ لیا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس مدنی مشورے میں شعبہ دعوت اسلامی کی شب و روز ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور شعبہ کے حوالے سے اہم نکات دیئے۔

کفن دفن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کار کردگی سمجھائی اور مدنی کاموں کو بہتر بنانے کے لئے اہداف بھی دیئے ۔ تمام نکات اور اہداف ماتحتوں تک پہنچانے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے ہدف کو مکمل کرنے اور مدنی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کے ڈیپارٹمنٹ فنانس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اخلاق کو بہتر بنانے اور ماتحت پر شفقت کرنے کا ذہن دیا نیز صبر کے فضائل اور جلد بازی کے نقصانات بھی بتائے۔ ذمہ داران کی انفرادی کار کردگی بہتر بنانے پر کلام کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے اور اس کی کار کردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ تقرری مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔ آخر میں پاک نگران کے ہونے والے بیان کے لئے شعبہ فنانس کی تمام سطح کی اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کا بھرپور ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس فنانس  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن کراچی، کوئٹہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں اسلامی بہنوں کو سفری اخراجات کے حوالے سے مدنی پھول دئیے گئے نیز تمام ذمہ داران کو رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا۔آخرمیں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اسٹال لگانے اور گھریلو صدقہ بکس رکھنے کا ذہن دیا گیا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف نوری کابینہ   میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کی نیتیں کروائیں ۔ نئی آنے والی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ کا تعارف کروایا اور روزانہ جائزہ لینے کی نیت کے ساتھ پیش کیا گیا۔


22جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم رابطہ کانفرنس روم میں رات 9 بجے ”بلڈرز کمیونٹی“ کے لئے مدنی حلقے کا انعقاد کیا جائیگا۔

مدنی حلقے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور حاجی محمد علی عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تعمیراتی کاموں سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول سے اس مدنی حلقے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


علم کی مجلس میں حاضر ہونا ہزار رکعت نَفْل پڑھنے، ہزار جنازوں میں شرکت کرنے اور ہزار مریضوں کی عیادت کرنے سے بہتر ہے۔ (احیاء العلوم، مترجم جلد 1،ص136) ۔مدنی مذاکرہ بھی علم دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

اسی سلسلے میں آج رات 8:30 بجےمدنی چینل پر براہ راست ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فقہی وشرعی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہیں۔

عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 17 جنوری 2021ء بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تمام اراکین کابینہ برائے ٹرانسپورٹ کا مدنی مشورہ ہوگا۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔

متعلقہ اسلامی بھائیوں سے عشاء کی نماز فیضان مدینہ میں ادا کرنے اور مدنی مشورے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاک مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ تمام ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں کراچی ،حیدرآباد ،ملتان ،فیصل آباد ،لاہور اور اسلام آباد ریجنز کی مکتبۃالمدینہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

پاک مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ داران کو9 جنوری کو پاکستان بھر میں ہونے والے پاک انتظامی کابینہ کے نگران کے خصوصی بیان کے مقامات پر بستہ لگانے والی اسلامی بہنوں کی معلومات سینڈ کرنے کا ہدف دیا ۔

بستہ پر کون سی کتب کی بالخصوص ہونی چاہیے، اس پر پاک مکتبۃالمدینہ ذمہ دار نے شعبہ مکتبۃالمدینہ ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔ مزید بیان میں لگنے والے بستوں کی کارکردگی فارم پر کلام ہوا ۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن  نے پاکستان کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ذمہ داران سے نئی ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے دینی کام کاآغاز کرنے، ڈویژن نگران کا تقرر کرنے، نئی شہروں میں مدرستہ المدینہ للبنات کے آغاز پر ناظرہ ٹیسٹ پاس مدرسات کی تلاش کے لئے بالخصوص شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات ، فیضان آن لائن اکیڈمی ، دارالسنہ للبنات ذمہ داراور ریجن نگران اسلامی بہنوں سے تعاون کے حوالے سے ذہن دیا۔

پاک سطح شعبہ ذمہ داران کا ہر تین ماہ بعد ریجن نگران کے ساتھ مل کر متعلقہ شعبہ کی ریجن و زون سطح شعبہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ نیز 9 جنوری پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران کے تربیتی اجتماعات کی تیاری کا فالو اَپ کیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پاکستان بھر کے مدارس المدینہ بالغات کی کارکردگی وصول کی گئی جسکے مطابق ماہ دسمبر میں 96 نیو مدارس کا اضافہ ہوا۔ اور 3375 اسلامی بہنوں نے اپنی تجوید درست کرنے کے لئے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  رکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے کے مختلف ریجن ( لندن، مانچسٹر، اسکاٹ لینڈ، برمنگھم) کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں اجتماع کے بعد لگنے والے مدارس کے حوالے سے بات ہوئی مزید مدرسۃ المدینہ بالغات کے مدارس کے مقامات اور درجہ جائزہ مفتشات کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔