دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ لندن (West London)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی جدول پُر کرنے اور وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا نیز 8دینی کاموں کے ساتھ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لوٹن لندن (Luton London )کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لوٹن لندن کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو بہتر بنانے کے لئےمزید کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ( Scotland )ریجن میں مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکاٹ لینڈ کی تمام مجلس رابطہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی فارم، کورسز اور شعبہ کے دینی کاموں کے حوالے سے اہداف بھی دئیے۔


اسلامى بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیراہتمام پچھلے دنوں یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ کے  علاقے اسٹاکٹن آن ٹیز(Stockton on Tees ) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے غسل و کفن کا طریقہ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کے وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم ریجن کے شہر ڈربی( Derby) میں”سورۂ رحمٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا ترجمہ اور تفسیر کے بارے میں بریف کیا نیز اسلامی بہنوں کو مزید شارٹ کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر 14 اسلامی بہنوں نے آئندہ آنے والے کورسز میں شرکت کی نیت کی جبکہ 7 اسلامی بہنوں نے تفسیر صراط الجنان پڑھنے کی نیت کی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی کابینہ ساؤتھ اینڈ ویسٹ یارکشائر کے علاقے روتھرہم ، شیفیلڈ اور ڈونکاسٹر ( Rotherham, Sheffield and Doncaster )میں مدنی حلقوں كا انعقاد كيا گیا جن میں کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”محبت مرشد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


آج بروز اتوار  دوپہر 2 بجے دعوت اسلامی کے مختلف جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام کےدرمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع میں نگران مجلس پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری ”Self development“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔

جامعۃ المدینہ کے تمام اساتذہ کرام سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


اچھی تربیت کے لئے نصیحتوں  کامدنی گلدستہ

وَصَایَااِمَامِ اَعْظَم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ

ترجمہ بنام

امامِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی وصیتیں

کتاب کا مختصر تعارف:

اِمام الائمہ ، سراج الا ُمَّہ حضرت سیدناامامِ اعظم ابوحنیفہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اپنے شاگردوں کو انتہائی مفید نصیحتیں فرمائیں جو مختلف کتب میں بکھری ہوئی تھیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!مجلس المدینۃ العلمیۃ (اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)کے شعبہ تراجمِ کتب کے مدنی علماء کَثَّرَھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی نے انتھک کوشش سے ان نصیحتوں کو یکجا کر کے ان کا اُردو ترجمہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔

یہ رسالہ حضرتِ سیِّدُنا امام ابویوسف، حضرتِ سیِّدُنایوسف بن خالد بصری، امامِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے شہزادے حضرتِ سیِّدُنا حماد، حضرتِ سیِّدُنانوح بن ابی مریم رَحِمَہُم اللہُ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن وغیرہ اکابر تلامذہ کوکی گئی نصیحتوں پر مشتمل ہے جو انسان کی ظاہری وباطنی درستی کے لئے انتہائی مفید ہیں ۔ اس میں اصلاح کے بے شمار مدنی پھول ہیں ۔ مثلاً اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرتے رہنا، عوام وخواص کی امانتیں ادا کرنا، انہیں نصیحت کرنا، بادشاہِ وقت کے سامنے بھی حق بیان کرنا، زیادہ ہنسنے سے بچنا، تلاوتِ قرآنِ پاک کی پابندی کرنا اور اپنے پڑوسی کی پردہ پوشی کرنا وغیرہ۔

43صفحات پر مشتمل یہ کتاب2009ء سے لیکر12 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً1لاکھ 33ہزارسے زائد چھپچکیہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 12 جنوری2021 بروز منگل فیضان مدینہ جوہر ٹاون لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون سمیت اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی نگران شعبہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے شرکا کو12 دینی کام کرنے، عمرے کی تربیت، احرام باندھنے، طواف اور سعی کرنے کے بارے میں نکات بیان کرتے ہوئے 12 دینی کام کا جائزہ لیا ۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 12 جنوری2021 بروز  منگل ہربنس پورہ لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں حاجی کیمپ لاہور کے ڈائریکٹر اور ریجن ذمہ دار اور رکن زون نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نگران شعبہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے شرکا کو نماز کی پابندی کرنے ، ہمیشہ سچ بولنے اور گھر والوں میں مدنی چینل دیکھتے رہنے اور اس کی دعوت کو عام کرنے کی خوب کوشش کر نے کا ذہن دیتے ہوئے شرکاء میں مکتبہ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی کے تحت نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان فلک شیر عطاری 13 جنوری 2021ء بروز بدھ فیصل آ باد میں مدرسہ جائزہ کیا جہاں مدرسین،ناظمین سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں حاضرین کی تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے اور مدرسۃ المدینہ کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے رہائشی مدارس کی اپ ڈیٹ نظام کو بہتر بنانے اور اس کے لئے آئندہ کوششوں کو تیز کرنے اور مدنی کامو ں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ذہن دیا نیز مدرسین اور ناظمین کو تعلیمی و اخلاقی حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے 2021میں تعلیمی نظام کو مزید ممتاز بنانے کا حدف دیا۔


لاہور شمالی زون کے نگران حاجی محمد نعیم عطاری نے10 جنوری 2021 بروز اتوار فیضان مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ مریدکے کابینہ میں موجود مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کیا  جہاں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔

ملاقات میں حاجی محمد نعیم عطاری نے ذمہ داران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کی اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دعاؤں سے نواز ا اس موقع پر رکن لاہور ریجن مجلس تحفظ اوراق مقدسہ محمد رضا عطار ی نے لاہور شمالی زون کے نگران کو مجلس کی طرف سے تیار کئے گئے نئے باکسز جو کہ دفاتر وغیرہ میں لگائے جائیں گے اس بارے میں بریفنگ دی جس پر نگران حاجی محمد نعیم عطاری نے خوشی کا اظہار کیا اور حاضرین کو مزید دن رات خدمات دین کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد وارث عطاری )