
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گڈاپ زون
میں پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران نے بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان کیا جسے 10 مقامات پر اسلامی بہنوں نے پردے میں رہتے
ہوئے سناجس میں کم و بیش 530 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع میں
فنانس ڈیپارٹمنٹ کا بستہ بھی لگایا گیا اور ای-رسید اکاؤنٹ کی اوپننگ کے فارم بھی
تقسیم کئے گئے جو کہ 35 اسلامی بہنوں نے بھر کر جمع کروائے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سے حصہ پانے کے لیے 20گھریلو
صدقہ بکس مختلف گھروں میں رکھوانے کی نیتیں بھی کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گوادر زون میں پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران
نے بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان کیا جسے 4 مقامات پر اسلامی بہنوں نے پردے میں ر ہتے ہوئے سنا جس میں
کم و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع میں
فنانس ڈیپارٹمنٹ کا بستہ بھی لگایا گیا اور ای-رسید اکاؤنٹ کی اوپننگ کے فارم بھی
تقسیم کئے گئے جو کہ 10 اسلامی بہنوں نے بھر کر جمع کروائے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سے حصہ پانے کے لئے 15 گھریلو
صدقہ بکس مختلف گھروں میں رکھوانے کی نیتیں بھی کیں۔

دعوت اسلامی
کے تحت 09، 10 جنوری 2021 کو گلشن اقبال کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور
شعبہ ٔتعلیم کی کابینہ تا ریجن ذمہ داران کا پاک سطح پر دو دن کا مدنی مشورہ ہوا۔
جس میں بنت عطار سلمہا
الغفار، عالمی نگران و رکنِ عالمی مجلس شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ داران کو شعبہ کے اہم نکات دیتے ہوئے انہیں مدنی کام کرنے، کارکردگی جدول پر
عمل کرنے، احساس ذمہ داری پیدا کرنے شخصیات کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے اور دینی
کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیا نیز پروفیشنل
لیول پر ذمہ داران کو دعوت اسلامی کی ایپلی کیشنز اور سوفٹ ویئرز سکھائے گئے۔ ذمہ
داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
ریجن سطح
اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کا گوجرانوالہ زون کامدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے گوجرانوالہ زون کامدنی مشورہ لیا جس میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داران
اور شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن سطح
اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک
اعمال کی اہمیت کے بارے میں بیان کرتے ہوئےاصلاح اعمال اجتماع کا ذہن دیا۔ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں اصلاح اعمال مکتب لگانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی
نیتیں پیش کیں۔

دعوت اسلامی کےتدریسی شعبہ کے زیر اہتمام 17 جنوری 2020ء کو سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیاجس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ اور ناظمین نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری
مدنی نے بذریعہ ویڈیو لنک سنتوں بھرابیان فرمایا اور شرکا کو اہم مدنی پھولوں سے
نوازا۔
لاہور ریجن
شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہن کا گوجرانوالہ
زون میں مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی
بہن نے گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لاہور ریجن
شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی شارٹ کورسز کے حوالے سے تربیت کی۔ ٹیسٹ کے نظام
کو بہتر بنانے پر گفتگوکی مزید کورسز کی تعداد کو بڑھانے کے بارے میں کلام کیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دوورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن، علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کی گوجرانوالہ میں زون کی علاقائی دورہ اورمحفل نعت ذمہ داران کے
ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے
میں ماہانہ مبلغہ کارکردگی فارم کے حوالے
سے ذمہ داران کی تربیت کی نیز مبلغہ کارکردگی فارم کو نافذ کرنے کے طریقہ کار کی
وضاحت کی گئی۔مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ
داران میں رسائل تقسیم کئے گئے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنات کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن ، علاقہ
مومن پورہ میں نیو مدرستہ المدینہ للبنات
کا آغاز ہوا جس میں تقریبا 60 داخلے ہو چکے ہیں مزید داخلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جوہر
ٹاون لاہور میں لاہور ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اور زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ریجن نگران اسلامی بہن نے تربیت پر مختلف نکات
بیان کئے ۔ شعبہ جات کی ذمہ داران نے اپنے شعبوں پر کلام کیا۔
ذمہ داران سے مدنی کاموں کے حوالے سے نیتیں
اور اہداف لئے گئے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جنوبی لاہور کی کابینہ جوہر
ٹاؤن میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن
سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور تقرریوں کو
مکمل کرنے کا ہدف دیا ۔

دعوت اسلامی
کے زیراہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع
میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔
اختتام پر
ذیلی ذمہ دران کو اجتماع کو بہتر کرنے اور مزید مضبوط کرنے کا عرض کیا نیز اسلامی بہنوں کو پابندی سے
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی جہاں
اسلامی بھائیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوششیں کررہی ہے وہیں اسلامی
بہنوں کو بھی علمِ دین سے فیض یاب کروانے کے لئے راہ ِہموار کررہی ہے۔ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو دینی تعلیم کی
طرف گامزن کرنے کے لئے تین مجالس شارٹ
کورسز، دارالسنہ للبنات اور مدرسۃ المدینہ بالغات کا قیام کر رکھا ہے۔
ان مجالس کے تحت ملک بیرون ملک میں درست مخارج
کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا ، نماز، روزہ اور دیگر شرعی مسائل اور اچھی زندگی گزارنے کے حوالے سے وقتاً فوقتاً مختلف
کورسز کروائے جاتے ہیں ۔ ان مجالس کے زیر اہتمام سال 2020ء میں ملک بیرون میں 55
کورسز 21 ہزار 602 مقامات پر کروائے گئے جن میں 3لاکھ 58 ہزار 59 اسلامی بہنوں نے کورسز کرنے کی سعادت حاصل کی۔
ان مجالس کے تحت سال 2020ء میں کروائے جانے والے
کورسز کی تفصیلی کارکردگی ملاحظہ کریں۔
مجلس
شارٹ کورسز
اس شعبے کے تحت صرف غیر رہائشی کورس کروائے جاتے
ہیں۔
شارٹ کورسز کے تحت ملک و بیرون ملک میں 34 مختلف
کورسز 20 ہزار 323 مقامات پر ہوئے جن میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 3لاکھ 39 ہزار 267 رہی۔
دار
السنہ للبنات
اس شعبے کے تحت پاکستان میں 8 اور ہند میں 7اقسام کے مختلف کورسز کروائے
جاتےہیں۔
دارالسنہ للبنات پاکستان کے زیر اہتمام کل 24
رہائشی کورسز ہوئے جبکہ 6 آن لائن کورسز کروانے کا سلسلہ رہا۔
ان کورسز میں ملک و بیرون ملک سے 3 ہزار 902اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل
کی۔
مدرسۃ
المدینہ بالغات
اس شعبے کے تحت رہائشی اور غیر رہائشی 6اقسام
کےکورسز کروائے جاتے ہیں ۔
مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک میں 1 ہزار 249 مقامات پر
کورسز ہوئے جن میں ملک و بیرون ملک کی 14 ہزار 890 اسلامی بہنوں نے کورس مکمل کرنے
کی سعادت حاصل کی۔