اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام انگریزی ماہ جنوری 2021پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے حیدر آباد
ریجن میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 1658 اسلامی بہنوں نے
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔556اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ اور227 اسلامی
بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام انگریزی ماہ جنوری 2021پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے فیصل آباد
ریجن میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منایا گیاجس میں 1228 اسلامی بہنوں نے رسالہ
خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔ 607 اسلامی
بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا اور 387اسلامی
بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت
حاصل کی۔
عالمی مجلس
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا موزمبیق کی ذمہ دار سے مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے موزمبیق کی ذمہ دار سے
مدنی مشورہ کیا۔
مدنی مشورے
میں جہاں علاقائی دورہ پر تقرری نہیں وہاں
کی نگران اسلامی بہنوں نے کو تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا مزید علاقائی دورہ پر
کلام کیا گیا۔ مدنی پھول پہنچانےاور مدنی
مشوروں کی ترغیب دلائی گئی ۔
سرگودھا
زون کی سبھروال ڈویژن میں ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیراہتمام پچھلے
دنوں فیصل آباد ریجن، سرگودھا زون،
سرگودھا کابینہ کی ڈویژن سبھروال میں ڈویژن سطح پر ڈونیشن بکس ذمہ داران حلقہ، علاقہ
ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ ڈونیشن بکس زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں 3علاقہ سطح اور ایک ڈویژن سطح پر ڈونیشن
بکس ذمہ داران کی تقرری کی گئی۔ ذمہ داران کو کارکردگی وقت پر دینے اور گھریلو
صدقہ بکس کی مزید رجسٹریشن بڑھانے پر کلام ہوا ۔ ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش
کیں اور وقت پر کارکردگی دینے اور مزید بکس لگوانے کی بھرپور نیتوں کا اظہار کیا
مزید تقرریاں مکمل کرنے پر بھی کلام ہوا اور اہداف طے کئے گئے ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس دار السنہ کے زیر اہتمام 2 فروری 2021 دار السنہ میں12 دن کے رہائشی کورس بنام ”اصلاح اعمال“ کا آغاز ہو رہا ہے جس میں وہ اسلامی بہنیں
داخلہ لے سکتی ہیں جن کی عمر کم از کم 18 سال ہو،قومی زبان لکھنا پڑھنا جانتی
ہوں،مدنی ماحول سے وابستگی کی مدت کم از کم 12 ماہ ہو۔
اس کورس میں
خصوصیت کے ساتھ تجوید،فقہ،تلفظ کی درستگی
کے ساتھ ساتھ نیک اعمال کی مشق بھی کروائی جائے گی اس کے علاوہ کثیر علم دین بھی سیکھنے
کا موقع ملے گا ۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتمام ڈویژن دستگیر میں پچھلے دنوں مخیر اسلامی بہن کے گھر مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں کابینہ مشاورت سمیت مقامی شخصيات و دیگر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
طلبِ علمِ دین کے لئے سفر کی
اہمیت اور فضیلت پر مشتمل روایات و حکایات
کا بہترین مجموعہ
اَلرِّحْلَۃُفِیْ
طَلْبِ الْحَدِیْث
ترجمہ بنام
عاشقانِ حدیث کی حکایات
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمور کاخصوصی طور پر
خیال رکھا گیا ہے :
٭سلیس اوربامحاورہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ کم پڑھے لکھے اسلامی بھائی بھی سمجھ سکیں۔ ٭آیاتِ
مبارکہ کا ترجمہ اعلیٰ حضرت، امام اہلسنّت، شاہ امام احمد رضا ؔخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ
الرَّحْمٰن کے ترجمۂ قرآن ’’کنز الایمان‘‘ سے لیاگیا ہے۔ ٭آیاتِ مبارکہ کے حوالے نیزحتی المقدوراحادیث و اقوال وغیرہ کی تخاریج کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔٭بعض
مقامات پر مفیدوضروری حواشی کا اہتمام کیا گیا ہے، بالخصوص”خزائن العرفان“ سے کئی
آیاتِ مبارکہ کی تفسیر حاشیہ میں لکھ دی گئی ہے۔ ٭مشکل الفاظ پر اِعراب
لگانے کی سعی بھی کی گئی ہے ۔ ٭مشکل الفاظ کے معانی ہلالین(……) میں لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔٭علاماتِ
ترقیم(رُموزِاوقاف) کابھی
خیال رکھا گیاہے ۔
109صفحات پر
مشتمل یہ کتاب2011ء سے لیکر2 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً3ہزارسے زائد چھپچکیہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لیاقت آباد کابینہ کے مینا بازار میں”بیٹی کا کردار“ کورس
کا آغاز ہواجس میں کم و بیش 22 شاپ کیپرز اور ذمہ داران کورس میں شامل ہوئیں۔ کابینہ
سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کروایا۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ
بالغات مین داخلہ لینے، کورس کو مکمل کرنے اور مزید کورسز کرنے کا ذہن دیا جس پر
شرکا اسلامی بہنوں نے اس کورس کو مکمل کرنے اور دیگر کورسز کرنے کی نیتیں کیں ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
17 جنوری 2021ء کو ڈنمارک( Denmark) میں اصلاحِ اعمال
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن
نے ترغیبی بیان کرتے ہوئے روزانہ نیک
اعمال کا جائزہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے
اور دکھانے کا ذہن دیا نیزاصلاحِ اعمال اجتماع کو مضبوط کرنے اور اس کے ذریعے نیک
اعمال کی عاملات میں اضافہ کرنے کے اہداف دئیے ۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے
کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین
یونین ریجن میں مختلف مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
38 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
66 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
176 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
70 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ
پڑھے۔
119 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
185 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ (Holland) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کس طرح 8 دینی کاموں میں بہتری
لائی جا سکتی ہے اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جنوری 2021 ءکے دوسرے
ہفتے آسٹریا کے شہر ویانا( Vienna) میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے” مرض سے قبر تک“کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعا کرنے کے طریقہ
اور مختلف اوراد و وظائف بھی بتائے۔
آسٹریا
میں عنقریب نئے مدرستہ المدینہ بالغات شروع ہونے والا ہے اس میں داخلہ لینے کےلئے
اسلامی بہنوں کو ترغیب بھی دلائی۔
Dawateislami