
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ روحانی علاج کے تحت 13
جنوری2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جیکب آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران ڈویژن محمد اظہر عطاری نے شرکا کو مدنی
پھول بیان کئے اور بستے پر آنے والے مریضوں کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی قافلوں
میں سفر کرنے کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔نگران ڈویژن نے بستہ ذمہ داران کو 12 دینی
کاموں میں فعال ہونے اور ہر ماہ 3دن مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد اظہر عطاری، نگران ڈویژن جیکب
آباد)

دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس کے
زیر اہتمام 16 جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جیکب آباد میں ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران ڈویژن محمد اظہر عطاری اور رکن کابینہ مجلس خدام المساجد و المدارس
حاجی محمد عمران عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور نئے مساجد بنانے اور رُکے پروجیکٹ
کو جلد از جلد شروع کروانے کے حوالے مدنی پھول بیان کئے۔
واضح رہے کہ جیکب آباد ڈویژن میں دعوت اسلامی کے
تحت 7 پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ (رپورٹ:
محمد اظہر عطاری، نگران ڈویژن جیکب آباد)
شیخوپورہ میں مدنی بستوں کا وزٹ، کام کرنے والے اسلامی
بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی

دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی بستہ لاہور ریجن کے
ذمہ دار شکیل عطاری نے 14 جنوری 2021ء کو زون ذمہ دار اور مفتش اسلامی بھائی کے
ہمراہ شیخوپورہ میں لگائے جانے مدنی بستے
کا وزٹ کیا۔ شکیل عطاری نے شدیدی سردی اور دھند میں عطیات بستوں پر کام کرنے والے
اسلامی بھائیوں کی ہمت کو سراہا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دین اسلام کے
لئے قربانی دینے کا درس دیا۔ (رپورٹ:
غلام جیلانی عطاری، مفتش عطیات بستہ)

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 15
جنوری 2020ء کو اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں قائم مدرسۃ المدینہ فیضان بہار مدینہ
میں مدنی حلقہ ہواجس میں مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان نے شرکت کی۔
رکن کابینہ مزمل عطاری نے میت کو غسل دینے کی
اہمیت و فضائل بیان کرتے ہوئے شرکا کو غسلِ میت، کفن کاٹنے، کفن پہنانےاور دفنانے
کا طریقہ بتایا۔(رپورٹ: عزیر عطاری،
رکن مجلس فیضان مدینہ)
حیدرآباد ریجن
، سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، سکھر کے
علاقے نیو پنڈ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں زون سطح اور کابینہ
سطح کی ذمہ دار سمیت 28 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے
کی ترغیب دلائی نیز نیک اعمال کا رسالہ پابندی کے ساتھ جمع کروا کے پیر و مرشد کی
دعاؤں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔ اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا۔

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 13
جنوری 2020ء کو نیو کراچی کابینہ کی جامع مسجد مبارک گدری کالونی میں مدنی حلقہ
ہوا جس میں قاعدہ و ناظرہ کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے
کی اہمیت و فضائل اور نہ دینے کے نقصانات بیان کرتے ہوئے شرکا کو غسلِ میت، کفن
کاٹنے، کفن پہنانےاور دفنانے کا طریقہ بتایا۔(رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس فیضان مدینہ)
پاکستان حیدرآباد
ریجن ، نواب شاہ زون ، خیبر کابینہ میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن ، نواب شاہ زون ، خیبر کابینہ کے ڈویژن سلطان فراش میں شعبہ روحانی
علاج کے تحت دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے نگران حاجی محمد قاری شوکت عطاری حاجی کیمپ لاہور میں
ڈائریکٹر حج حاجی زاہد محمود سے ملاقات کی ۔ نگرانِ مجلس نے انہیں شعبے کا تعارف
پیش کیا اور نیو ماسٹر ٹرینر کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتب
تحفے میں پیش کی۔ اس موقع پر شعبہ کے ذمہ داران
الحاج محمد یعقوب عطاری اور حاجی فاروق عطاری مدنی بھی موجود تھے۔

دعوت اسلامی کی مجلس حج
و عمرہ کے تحت 13 جنوری 2021ء کو سیالکوٹ کی جامع مسجد میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں اراکین کابینہ اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران شعبہ حاجی قاری محمد شوکت عطاری نے شرکا
کی تربیت کی اور احکام احرام و عمرے کے مسائل پر گفتگو کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں خیبر کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ سلطان فراش ڈویژن میں منعقد ہوا جس میں زون نگران، شارٹ کورسز کی زون ذمہ دار ، ڈونیشن بکس کی کابینہ اور زون ذمہ دار،شعبہ
اصلاح اعمال کی کابینہ اور زون ذمہ دار اور کئی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔رسالہ کارکردگی کے اہداف بھی لئے گئے
۔بیٹی کا کردار کورس کروانے کا بھی ہدف لیا گیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
15جنوری 2021ء کو ساہیوال مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کفن دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا جس میں بزنس کمیونٹی کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار مجلس کفن دفن تیمور الحسن عطاری نے
شرکا کو غسل میت اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ: تیمور الحسن، ریجن ذمہ دار مجلس کفن دفن)
حیدرآباد
زون ، مٹیاری کابینہ میں ٹنڈو حیدر سے آگے
وادہ واٹر گاؤں میں محفل نعت کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد
زون ، مٹیاری کابینہ میں ٹنڈو حیدر سے آگے
وادہ واٹر گاؤں میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔدعوت اسلامی نےبیان کے ذریعے نماز،تلاوت
قرآن، روزانہ 12سو درود شریف پڑھنے کا ذہن دیا۔ جائزہ کارکردگی پر بھی ذہن دیا گیا۔
شرکا اجتماع میں دینی کاموں کے حوالے سے بہت جوش و جذبہ پایا گیااور ایک اسلامی
بہن نے اپنا ایک گھر اور ایک زمین دعوت اسلامی کو دینی کاموں کے لئے دیا آخر میں
ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم رسائل کئے گئے۔