دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں خیبر کابینہ کا ماہانہ  مدنی مشورہ سلطان فراش ڈویژن میں منعقد ہوا جس میں زون نگران، شارٹ کورسز کی زون ذمہ دار ، ڈونیشن بکس کی کابینہ اور زون ذمہ دار،شعبہ اصلاح اعمال کی کابینہ اور زون ذمہ دار اور کئی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔رسالہ کارکردگی کے اہداف بھی لئے گئے ۔بیٹی کا کردار کورس کروانے کا بھی ہدف لیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 15جنوری 2021ء کو ساہیوال مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کفن دفن  پریکٹیکل اجتماع ہوا جس میں بزنس کمیونٹی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار مجلس کفن دفن تیمور الحسن عطاری نے شرکا کو غسل میت اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ: تیمور الحسن، ریجن ذمہ دار مجلس کفن دفن)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  حیدرآباد زون ، مٹیاری کابینہ میں ٹنڈو حیدر سے آگے وادہ واٹر گاؤں میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نےبیان کے ذریعے نماز،تلاوت قرآن، روزانہ 12سو درود شریف پڑھنے کا ذہن دیا۔ جائزہ کارکردگی پر بھی ذہن دیا گیا۔ شرکا اجتماع میں دینی کاموں کے حوالے سے بہت جوش و جذبہ پایا گیااور ایک اسلامی بہن نے اپنا ایک گھر اور ایک زمین دعوت اسلامی کو دینی کاموں کے لئے دیا آخر میں ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم رسائل کئے گئے۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن اور ذیلی شعبہ جات پاکستان کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ریجن اور ذیلی شعبہ جات کے ذمہ داران نے اپنے اپنے ریجن اور شعبے کے حوالے سے اہداف دیئے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل عطاری اور نگران مجلس پاکستان محمد حنیف عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھولوں بیان کرتے ہوئے مزید دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایاجس میں شعبے کے متعلقہ دینی کام کو سراہا گیا اور مزید مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 جنوری 2021ء کو محمود آباد نمبر 6 کی جامع مسجد حنفیہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں  اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں رکن شوریٰ مرحوم عدنان عطاری اور مرحوم اختر الہی عطاری کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی کی مجلس اوراق مقدسہ کے تحت 15 جنوری 2021ء کو سرگودھا سٹی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اوراق مقدسہ کے زون اور کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

شعبہ اوراق مقدسہ کے زون ذمہ دار ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نےسابقہ کارکردگی کا جائزہ لیااور آئندہ کے اہداف دیئے۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو سرگودھا زون میں اوراق مقدسہ کے دینی کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ کے زیر اہتمام 14 جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہنامہ فیضان مدینہ ترسیل رائیڈر کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی مارکیٹنگ اور سالانہ بکنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔ اس موقع پر مہروز عطاری کا کہنا تھا کہ اہداف مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو مجلس کی جانب سے حوصلہ افزائی کرتےہوئے مدنی چیک تحفۃً پیش کیا جائیگا۔


تبلیغ قرآن و سنت کی عالمی تحریک ”دعوت اسلامی“ جو اپنا پیغام تقریباً 200 سے زائد ممالک میں پہنچاچکی اور 86 شعبہ جات کے ذریعے دین متین کی خدمت سرانجام دے رہی ہے۔ان ہی میں سے ایک شعبہ ”تخصصات(فی الفقہ، فی الحدیث، فی الامامت)“ بھی ہے۔

پچھلے دنوں تخصصات فی الحدیث اور فی الفقہ میں پڑھنے والے سال دوئم کے علمائے کرام کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کروایا گیا۔ علمائے کرام نے فیضان مدینہ میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ بیرون ملک، شعبہ مالیات اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ (رپورٹ: احمد رضا مغل،شعبہ تخصصات)


اسلامی بہنوں  کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام انگریزی ماہ جنوری 2021کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ملتان ریجن میں یوم ِقفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 1373 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا مطالعہ کیا ۔1123 اسلامی بہنوں نے یومِ قفل مدینہ منانے اور 94اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام     انگریزی ماہ جنوری 2021کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے لاہور ریجن میں یوم ِقفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 2351 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا مطالعہ کیا ۔1618 اسلامی بہنوں نے یومِ قفل مدینہ منانے والیاں اور 420اسلامی بہنوں نے ایامِ قفلِ مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام     انگریزی ماہ جنوری 2021کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے کراچی ریجن میں یوم قفل یوم ِقفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 697 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔ 1507 اسلامی بہنوں نے یوم ِقفل مدینہ اور 355اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام     انگریزی ماہ جنوری 2021 کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے اسلام آباد ریجن میں یوم ِقفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 1339 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور545 اسلامی بہنوں نے یوم ِقفل مدینہ اور 403اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی ۔