روزنامہ جنگ کےکالم نگار و جیو نیوز کے میزبان ضیاء الحق نقشبندی کی19 جنوری 2021 بروز منگل فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں آمد ہوئی جن کا استقبال رکن لاہور ریجن و رکن مجلس عثمان عطاری نے کیا ۔

اس دوران ضیاء الحق نقشبندی کی رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب سے تفصیلی ملاقات ہوئی جبکہ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا جس پر ضیاءالحق نقشبندی صاحب نے دعوت اسلامی کی ان سرگرمیوں کو سراہا اور اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)