
Under the supervision of
Dawat-e-Islami, Monthly Halqas were conducted in Rotherham,
Sheffield and Doncaster
(South and West Yorkshire, UK).
Approximately, 42 Islamic sisters had the privilege of attending the spiritual
Halqas. The female preachers of Dawateislami delivered Sunnah-inspiring Bayans
on the topic, ‘Devotion to Murshid [spiritual Master]’ and encouraged the attendees (Islamic sisters) to keep associated with religious environment of
Dawateislami, attending weekly Ijtima and taking part in religious activities.

راہِ عبادت میں حائل رکاوٹوں اوران کےحل پرمشتمل بہترین
تالیف
تَنْبِیْہُ
الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن
ترجمہ بنام
مختصرمنہاجُ العابِدین
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمور کاخصوصی طور پر
خیال رکھا گیا ہے :
٭سلیس اوربامحاورہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ کم پڑھے لکھے اسلامی بھائی بھی سمجھ سکیں۔ ٭آیاتِ
مبارکہ کا ترجمہ اعلیٰ حضرت، امام اہلسنّت، شاہ امام احمد رضا ؔخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ
الرَّحْمٰن کے ترجمۂ قرآن ’’کنز الایمان‘‘ سے لیاگیا ہے۔ ٭آیاتِ مبارکہ کے حوالے نیزحتی المقدوراحادیث و اقوال وغیرہ کی تخاریج کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔٭بعض
مقامات پر مفیدوضروری حواشی کا اہتمام کیا گیا ہے، بالخصوص”خزائن العرفان“ سے کئی
آیاتِ مبارکہ کی تفسیر حاشیہ میں لکھ دی گئی ہے۔ ٭مشکل الفاظ پر اِعراب
لگانے کی سعی بھی کی گئی ہے ۔ ٭مشکل الفاظ کے معانی ہلالین(……) میں لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔٭علاماتِ
ترقیم(رُموزِاوقاف) کابھی
خیال رکھا گیاہے ۔
285صفحات پر مشتمل یہ کتاب2016ء سے لیکر2 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً15ہزارسے زائد چھپچکیہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔



دعوتِ اسلامی کی جانب سے اسلامی بیانات کی پانچویں
جلد بھی شائع کردی گئی ہے۔ مذکورہ کتاب کا اکثر حصہ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے مولانا محمد جان عطاری مدنی نے تالیف کیاہے۔
اس کتاب میں 17بیانات ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کےہیں جبکہ یہ کتاب اسلامی
بہنوں کیلئے بالخصوص اور اسلامی بھائیوں کیلئے بالعموم بڑی فائدہ مند ہے۔
واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ
ملک ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جن میں
لاکھوں اسلامی بہنیں اور اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں۔ان اجتماعات میں ہونے والے بیانات
اَلْمَدِیْنَۃُ
الْعِلْمِیَّۃ میں شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی کے تحت تیار ہوتے
ہیں۔
اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے
”بیانات دعوت اسلامی“ میں ہفتہ وار اور دیگر اجتماعات کیلئے 475 سے زائد بیانات تیار
ہو چکے ہیں۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کی ہدایات کے مطابق اسلامی بہنوں کے بیانات پہلے ہی
کتابی صورت میں شائع کر دیئے جاتے ہیں۔
اسلامی بیانات جلد5 میں جمادی الاولیٰ تا شعبان
المعظم 1442ھ کے17 بیانات کا مجموعہ شامل ہیں۔اس کتاب پر تحریری کام مکمل ہونے کے
بعد مجلس مکتبۃ المدینہ کو پیش کردیا گیا تھاجسے مکتبۃ المدینہ نے اپنے مراحل طے کرتے
ہوئے شائع کردیا ہے۔ عاشقان رسول اور اسلامی بہنیں اس کتاب کومکتبۃ المدینہ کی کسی
بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کرسکتے ہیں۔
کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک کلک کیجئے

اسلامی
بہنوں کا شعبہ مدرسۃالمدینہ للبنات کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں کراچی ریجن کی صدرکابینہ کے مدرسۃ المدینہ للبنات میمن مسجد کی
شعبہ ناظرہ کی ایک طالبہ بنت محمد اقبال نے 3 ماہ میں مکمل قرآنِ کریم ناظرہ
اورشعبہ حفظ القرآن کی ایک طالبہ بنت فرخ سلیم نے صرف 6 ماہ میں قرآنِ کریم مکمل
حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔
مدرسۃ المدینہ آگرہ تاج سے شعبہ ناظرہ کی ایک
طالبہ بنت سید ذوالفقارعلی شاہ نے 6 ماہ میں قرآنِ کریم کی تکمیل کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی
بہنوں کا شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی، ڈویژن لانڈھی 6 نمبرمیں ریجن سطح ذمہ دار اسلامی
بہن نے کابينہ تا علاقہ سطح کا مدنی مشورہ لیا۔
ریجن سطح ذمہ
دار اسلامی بہن نے کارکردگی بہتر بنانے، تمام کو تدریسی ٹیسٹ پاس کروانے کے اہداف
دئیے۔ آخر میں شرکانے اہداف مکمل کرنے کی نیتیں پیش کیں ۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی
لانڈھی کابينہ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں
زون و کابینہ نگران تا ذیلی مشاورتوں نے شرکت کی۔ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
اور دینی کام کرنے کا ذہن دیا گیا ،رسالہ بھی دیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں کیں۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ سینٹرل زون کی ڈویژن کیماڑی میں کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف پالرز میں جاکر نیکی کی دعوت دی۔
2 پالرز کی اونر نے اپنے گھر میں مدنی حلقہ رکھوانے اور فیضانِ online اکیڈمی میں داخلہ لینے اور ان سمیت تمام اسلامی بہنوں نے
سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی نیتیں کیں
اور آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام کھارادر کابینہ کے فیز 7 میں
گزشتہ دنوں مدرسۃ المدینہ للبنات کا آغاز ہوا
نیو اجیر متعین کی گئیں، 2020 میں مدرسہ میں جزوقتی درجہ کی امتحان کی کار
کردگی %79 فیصد رہی۔

جیکب آباد ڈویژن سے 21 اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کا
3دن کے مدنی قافلے میں سفر

دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کے
تحت 15 جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جیکب آباد ڈویژن سے 21 اسپیشل پرسنز
اسلامی بھائیوں نے 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔
دوران قافلہ انہیں اشاروں کی زبان میں نماز کاعملی
طریقہ، غسل اور و ضو کے ساتھ ساتھ دیگر شرعی مسائل سکھائے گئے۔(رپورٹ: محمد اظہر عطاری، نگران ڈویژن جیکب
آباد)