18 جنوری 2021 بروز پیر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی لاہور پریس کلب میں آمد ہوئی جہاں پاکستان بھر سے پریس کلب کے صدور و عہدیداران آئے ہوئے  ہوئے رکن شوریٰ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں رکن شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضان مدینہ جوہرٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی سے آگاہ کیا۔ اس دوران لاہور ریجن کے رکن عثمان عطاری بھی ساتھ موجود تھے ۔

واضح رہے صحافیوں میں ارشد انصاری صدر لاہور پریس کلب ،افضل بٹ سابق صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد ،خواجہ خالد آفتاب جنرل سیکرٹری پنجاب یونین آف جرنلسٹ ،فدا خٹک صدر خیبر یونین آف جرنلسٹ پشاور ،ناصر حسین سابق صدرپریس کلب پشاور اور محمد نعیم جنرل سیکرٹری خیبر یونین آف جرنلسٹس سمیت عمران شیخ ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)