17 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 جنوری 2021ء کو یورپین
یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 11 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”نیت کی اہمیت“
کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو
کا طریقہ بتایا اور شجرہ شریف سے ایمان کی حفاظت کا وظیفہ یاد کروایا۔مدنی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو 23 جنوری 2021 ءکو ہونے والے کفن دفن اجتماع میں شرکت کر نے
کی تر غیب بھی دلائی۔