اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدرستہ المدینہ
بالغات کی پاکستان بھر میں اصلاح اعمال کی
کارکردگی وصول کی گئی جس کے مطابق 21 ہزار،416، محاسبہ کیا۔
دعوت اسلامی
کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی
میانوالی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ ذمہ دار زون
سطح اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
میانوالی
زون نگران اسلامی بہن نے ”صبر کی برکتیں“ کے موضوع پر مدنی پھول عطا فرمائے نیز سافٹ ویئر میں
کارکردگی کے اندراج پر تربیت فرمائی نیز ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
ذہن سازی کی اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کرنے کا ذہن دیا۔
رسالہ
کارکردگی، جائزہ کارکردگی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی کو مضبوط بنانے اور وقت پر
کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیانیز ذیلی تا کابینہ سطح کی تقرریاں مکمل کرنے پر
کلام کیا اور اہداف بھی دئیے۔
خصوصیت کے
ساتھ شعبہ اصلاح اعمال، علاقائی دورہ، ڈونیشن بکس اور مکتبہ المدینہ للبنات ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے کلام کیا اور نکات بھی فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں نے دینی کام کو مزید بڑھانے کے لیے نیتیں بھی پیش کیں۔
فیصل آباد
ریجن مکتبہ المدینہ للبنات کی دسمبر 2020ء کی ماہانہ کارکردگی
دعوت اسلامی
کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں دسمبر 2020ء میں ہونے
والے اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبہ المدینہ للبنات کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
148اسلامی
بہنوں نے ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے
ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی۔
241 اسلامی
بہنوں نے سابقہ ماہ ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کیا۔
458 ہفتہ
وار اجتماع میں بستے لگائے گئے۔
76 بستے مدرسۃ
المدینہ بالغات میں لگائے گئے۔
22 بستے ماہانہ
مدنی حلقہ میں لگائے گئے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام کراچی ریجن میں 8 جنوری2021 کو
2 جزوقتی نیومدارس المدینہ للبنات بانٹوا نگراورالبدرکا آغازہوا ۔ نیو مدارس المدینہ
للبنات میں تقریبا 250 داخلے ہو چکے ہیں اور مزید داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ماه جنوری 2021 January
کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے عرب شریف کے مختلف شہروں میں یوم ِقفل ِ مدینہ کا اہتمام کیاگیا جس میں 25
اسلامی بہنوں نے ”یوم قفل“ مدینہ منایا اور کم و بیش 11اسلامی بہنوں نے ”ایام قفل“ مدینہ منائے۔ رسالہ ” خاموش شہزادہ “ 69 اسلامی بہنوں نے پڑھا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد کیا جس میں تمام ریجن ذمہ داران نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کئی
اہم مدنی پھولوں سے نوازا۔ مزید تقرری ، کارکردگی شیڈول اور کارکردگی کے فالو اَپ کا جائزہ لیا۔اسلامی بہنوں کو خوب خوب دینی
کاموں کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر شرکااسلامی بہنوں نے بھی اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش
کیں۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت 15 جنوری
2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری دیگر عاشقان رسول کے ہمراہ
مدنی قافلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد پہنچے۔
دوران قافلہ فیضان مدینہ کے اطراف میں علاقائی
دورے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت دی گئی اور انہیں ہر
ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام ایسٹ مڈلینڈیوکے میں 16 جنوری 2021ءکو بذریعہ زوم مدنی مشورہ
ہوا جس میں مڈلینڈ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری نے
12 دینی کاموں کے حوالے سے کارکردگی کا
جائزہ لیا اور شرکا کو 12 دینی کاموں بڑھانے اور ان میں مزید بہتری پر کلام کیا۔
مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں فیصل آباد کے شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان
انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے ان
اسلامی بھائیوں کے درمیان ”عقل مند کون ؟اور بے وقوف کون؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان فرمایا اور انہیں آخرت کی تیاری کرنے اور آن لائن کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔
حاجی شاہد عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن
دیا۔
دعوت اسلامی کے شعبے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن
کے زیر اہتمام ملتان میں لاری اڈا اور بہاولپور بائی پاس پر واقع ریسکیو 1122 کے
اسٹیشن میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
متعلقہ شعبے کے ملتان ریجن ذمہ دار نے ان اسلامی
بھائیوں کو رسول کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے
اور اپنی زندگی کو شریعت کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی اور انہیں فیضان گلوبل
ریلیف فاؤنڈیشن سمیت مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریف کیا۔ریجن ذمہ دار نے
ریسکیواہلکاروں کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے
رسائل تحفے میں پیش کی اور مطالعہ کرنے کا
ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آسٹریلیا کے شہر
سڈنی میں اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی اور سنتوں کی خوب خوب دھومیں مچائیں۔ان
اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے بھی لگائے گئےجہاں درس و بیان کے ساتھ ساتھ
مدنی قافلے کے مسافر عاشقان رسول کو سنتیں اور دعائیں بھی سکھائیں گئیں۔
اسی طرح اٹلی کے شہر Busto Arsizio میں بھی عاشقان رسول نے
مدنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی
جس میں نگران اٹلی کابینہ اور دیگر ذمہ داران بھی شامل تھے۔ دوران مدنی قافلہ
سنتیں و آداب اور دعائیں سیکھنے اور سکھانے کا سلسلہ ہوا۔ نگران اٹلی کابینہ اور
دیگر مبلغین دعوت اسلامی نے مدنی قافلے کے شرکا عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت عام
کرنے اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ذہن دیا۔
ریجن
ملتان،زون و کابینہ
بہاولپور کے علاقہ بدر شیر کے مدرسۃ المدینہ بالغات بالغات میں کفن دفن اجتماع
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ملتان،زون
بہاولپور،کابینہ بہاولپور کے علاقہ بدر شیر کے مدرسۃ المدینہ بالغات بالغات میں کفن دفن اجتماع ہواجس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے سنت کے مطابق میت کو
غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا
اور اسلامی بہنوں کو غسل میت کا ٹیسٹ دیکر اپنے علاقہ میں غسل میت کروانے کا ذہن بنایا ۔ متعدد اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔
Dawateislami