20جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جاری تخصصات کی کلاسز میں تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں تخصصات کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن میں موٹیویشنل اسپیکر سرفرید عطاری نے زندگی گزارنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہونا چاہیئے کیونکہ جس زندگی میں مقصد نہ ہو اس زندگی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ، آپ اپنے آپ کو اس طرح نہ بنائیں کہ زندگی جو چاہے مجھے بنادے بلکہ اپنے آپ کو اس طرح بنائیں کہ جو میں چاہتا ہوں مجھے وہی بننا ہے بس۔

سرفرید نے مستقبل کی پلاننگ کی حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ آگے کوئی کام کرنا چاہتے ہیں مثلا گھر بنانا ہے اور کتابوں کا مطالعہ کرنا ہے تو یاد رکھیں صرف جذبات سے کوئی کام نہیں ہوتا بلکہ آپ کو اس کام کو مرتب کرنا ہوگا لہذا اپنے کام کو مرتب کریں۔ سرفرید کی شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں! مبہم اہداف مبہم نتیجہ پیدا کرتے ہیں جب آپ کا ہدف بالکل واضح ہوگا تو اِنْ شَآءَ اللہ نتیجہ بھی واضح آئے گا، انسان کی فطرت ہے کہ وہ آرام پسند ہوتا ہے لہذا اگر ایسا ہے تو آپ اپنی زندگی کو ایک شیڈول دیں کہ مجھے ان ان وقتوں میں یہ یہ کام کرنے ہیں اِنْ شَآءَ اللہ ایک بہترین نتیجہ حاصل ہوگا۔(رپورٹ: دانیال رضا عطاری مدنی، تخصص فی الحدیث)