دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 6دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی قافلہ اجتماع ہوگا جس میں دنیا بھر سے مدنی قافلہ ذمہ داران شریک ہونگے۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ اس اجتماع میں مدنی قافلہ بیرون ملک کے ذمہ داران بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرینگے۔


آج دوپہر 12:30 بجے میڈیکل کالج سیالکوٹ کے مین آڈیٹوریم  میں سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس کانفرنس میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری خصوصی بیا ن فرمائیں گے۔

کالج کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور دیگر اسٹاف سے اس کانفرنس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


آج رات بعد نماز عشاء گلزار حبیب مسجد، آگرہ تاج کالونی کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیا ن فرمائیں گے۔

مقامی عاشقانِ رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


آج رات 9:00 بجے جامع مسجد مصطفیٰ، بلاک17، فیڈرل بی ایریا گلبرگ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیا ن فرمائیں گے۔

اہلِ علاقہ سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


آج رات 10:30 بجے جامع مسجد رحمانیہ گوہر آباد دستگیر، بلاک15، فیڈرل بی ایریا کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیا ن فرمائیں گے۔

مقامی عاشقانِ رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میمن سوسائٹی مصطفیٰ گراؤنڈ حیدر آباد میں ایک سیاسی و سماجی رہنما حاجی عبد الکریم ہنگرہ کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، کاروباری حضرات   اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نماز کی پابندی، دین اسلام کی خدمت کرنے اور تلاوت قرآن کو اپنے معمول میں شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، شعبہ رابطہ برائے تاجران، نگران کابینہ و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام22نومبر 2020ء کو دھوبی گھاٹ دروغہ والا لاہور میں رکن کابینہ کی والدہ مرحومہ کے چہلم کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحومہ عزیز و اقارب اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔


22نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر پروفیشنلز اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”اپنی سوچ بدلئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس موقع پر نگران شوریٰ نے عقلمند کے متعلق حدیث پاک بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ ” عقلمند وہ ہے جو متقی ہے اگر چہ دنیا میں بظاہر ذلیل و رُسوا ہو“، نگران شوریٰ نے مزید کہا کہ جہاں جتنی دیر رہنا ہے اس کے حساب سے اتنی ہی تیاری کرنی چاہیئے اور مسلمانوں کو ہر اس راستے سے بچنا چایئے جس سےایمان کمزور ہوجائے۔پروفیشنلز حضرات کے درمیان بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے فرمایا ہمیں اپنے کاموں کو اپنی پوری صلاحیت اور مہارت سے کرنی چاہیئے۔


دعوت اسلامی کی جانب سے ہر ماہ 40 سے زائد علمی، دینی، معاشرتی، کاروباری، اخلاقی اور اصلاحی موضوعات پر مشتمل بیک وقت تین زبانوں (اردو، انگلش، گجراتی) میں شائع ہونے والے میگزین ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کا تازہ شمارہ ربیع الاآخر 1442ھ مکتبۃ المدینہ پر شائع ہونے کے بعد ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کردیا گیا۔

عاشقان رسول ڈاؤن لوڈ کرکے خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی شیئر کریں۔

ماہنامہ فیضا نِ مدینہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.dawateislami.net/magazine/ur


پچھلے دنوں مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس مدنی قافلہ کے زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ )


مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 نومبر 2020ء کو ابراہیم حیدری کورنگی کابینہ میں ڈویژن نگران شیراز عطاری کے والد مرحوم کے چالیسواں کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔ محفل کے اختتام پر مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ )


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 22نومبر 2020ء کو گلزار ہجری کابینہ کراچی  میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو 6 دسمبر 2020ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

محفل نعت کے اختتام پراس سال جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے مدنی اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی دیئے گئے۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ )