دعوت اسلامی کے زیراہتمام 13 تا 19 جنوری2021ء تک  یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن، وارنگٹن، پریسٹن، برنلے، بلیک برن، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے جن میں 879 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات اور شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا۔