دعوت اسلامی کے زیراہتمام 13تا 17 جنوری2021ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے علاقے گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 125 نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات اور شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا۔