دعوت اسلامی کے زیراہتمام 13تا 17 جنوری2021ء  تک یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو، سڈبری، ولزڈن گرین، ٹوٹنگ، ہنسلو، ایسٹ ہیم، ایلفورڈ، والتھم سٹو، ریڈنگ، ووکنگ، سلاؤ، چیشم، ملٹن کینس، واٹفورڈ، ہائی وکمب، لوٹن(Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury)میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 520 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات اور شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔