
12
جنوری2021ء بروز منگل راولپنڈی و اسلام آباد زون کے اسٹاف کا تربیتی
اجتماع ہوا جس میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری نے
شرکائے اجتماع کی تربیت کی۔ اس موقع پر رکن شورٰی حاجی بلال عطاری نے شرکاء کو اپنے مفید مدنی پھولوں سے نوازا۔

الحمد للہ عزوجل عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی نیکی کی دعوت کو
عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ اسی سلسلہ میں 13جنوری2021ء بروز بدھ کامونکی غربی
ڈویژن کے علاقہ شریف پورہ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں اہل
علاقہ کو نماز عصر کے بعد نیکی کی
دعوت کی دی ۔
نماز مغرب کے
بعد زون ذمہ دار مجلس اصلاح اعمال محمد قاسم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اہل علاقہ سمیت نمازیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان نبی پاک صلی
اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے کے طریقے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو نیک اعمال کرنے اور عاشقان رسول کے ساتھ مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری مجلس کارکردگی
کامونکی کابینہ)

الحمدللہ عزوجل سنتوں کی خدمت کے لیے دعوت اسلامی کے تحت مدنی قافلے دنیا
بھر میں سفر کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں گلگت بلتستان کے عاشقان
رسول ایک ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر کرتے ہوئے واربرٹن پنجاب پہنچے جہاں مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد احمد رضا عطاری نے مدنی قافلہ کے عاشقان
رسول کا مدنی حلقہ لگایا ۔
مدنی حلقے میں مولانا محمد احمد رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کے حوالے سے ان کو
بھر پور ذ ہن دیا نیز مبلغ دعوت اسلامی نے
مختلف امور پر حاضرین کو مدنی پھول دیتے
ہوئے کہا کہ امیر اہل سنت دین دنیا کے ہر معاملہ میں عاشقان رسول کی رہنمائی
فرماتے ہیں ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ جو کسٹمر کیئر کورس، ٹائم مینجمنٹ کورس
اور فیوچر پلانگ کورس کرنا چاہتا ہے اسے
چاہیے کہ مدنی مذاکرہ میں شرکت کو اپنا معمول بنائے ۔(رپورٹ قاری غلام مصطفی عطاری)
علاقہ دکن
محلہ حلقہ گلاب ماچھی ڈویژن جیکب آباد میں مقامی ذمہ داران سے ملاقات اور مشورے
دعوت اسلامی
کے تحت 12جنوری2021ء بروز منگل مبلغ
دعوت اسلامی محمد اظہر عطاری ڈویژن نگران نے علاقہ دکن محلہ حلقہ گلاب ماچھی ڈویژن
جیکب آباد کا دورہ کیا جہاں مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کی اور انکے درمیان مدنی حلقے لگائے ۔
مدنی حلقےمیں
مبلغ دعوت اسلامی نے ہفتہ وار رسالہ شان حافظ ملت رحمت اللہ علیہ رسالہ پڑھ کر سنایا
اور حاضرین کو حافظ ملت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علم دین حاصل کرنے کی جستجو پیدا
کرنے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز ہاتھوں ہاتھ چوک درس کا افتتاح بھی کیا ۔

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت
13 جنوری 2021ء بروز بدھ عزیر عطاری رکن
مجلس کفن دفن نے نیو کراچی کابینہ شاہ قبرستان میں گورکن اور انچارج سے ملاقات کی۔
ملاقات میں رکن مجلس عزیر عطاری نے انہیں فرض
علوم سیکھنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے قرآن پاک کی اہمیت اور افادیت کے
متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ فکر آخرت کا
ذہن دیا نیز مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت دی۔
مجلس کفن دفن
کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی حلقے کا سلسلہ

دعوت
اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت12جنوری2021ء
بروز منگل فیضان مدینہ عالمی مدنی
مرکز میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شرکائے مدنی قافلہ نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت
اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی
فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف پیش کیااور مسلمان
میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے
آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب
دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔
پشاور کابینہ
میں نگران کابینہ کے ہمراہ پیران عظام اور
گدی نشین حضرات سے ملاقاتیں

دعوت اسلامی
کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت پچھلے دنوں عبدالکبیر عطاری گلگت بلتستان زون نے پشاور کابینہ میں نگران کابینہ کے ہمراہ پیران عظام اور گدی نشین حضرات سے
ملاقاتیں کیں۔
جہاں ذمہ
داران دعوت اسلامی نے مزارات شریف پر
حاضری دی اور مدنی حلقوں کا اہتمام کیا جس میں
حاضرین کو ایک ماہ کے مدنی قافلوں کی دعوت
دی اور پشتو زبان میں نیکی کی دعوت اور
فیضان نماز کتابوں سمیت د یگر رسائل تقسیم
کئے گئے ۔
اس موقع پر سید
عبید اللہ شاہ صاحب گدی نشین نے جوہر وٹاون فیضان مدینہ میں آنے کی نیت کرتے
ہوئے کہا کے انشاء اللہ تقریبا 19 اسلامی بھائیوں سمیت اپنے مریدوں
کے ہمراہ لاہور
جوہر ٹاون فیضان مدینہ میں ایک ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر کرینگے۔( رپورٹ: مجلس مزارات اولیاء لاہور ریجن)

عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کو یہ
اعزاز حاصل ہے کہ علم کا حصول خواہ فرض عین ہو یا فرض کفایہ یا مستحب و مباح، یہ
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے زیر سایہ ہر دم علمِ دین کی
اشاعت و ترویج کے لئے تیار رہتی ہے۔
علمِ دین کی اشاعت و ترویج کو آگے بڑھاتے ہوئے
جامعۃ المدینہ میں دورۃ الحدیث شریف کے بعد جیدعلمائے کرام کے زیر نگرانی علمِ
حدیث اور فقہ میں مہارت حاصل کرنے کے لئے تخصص فی الحدیث اور تخصص فی الفقہ کروایا
ہے۔ اسی طرح تقریر و تبلیغ کے فن میں مہارت پیدا کرنے کے لئے تخصص فی الامامت
کروایا جاتا ہے۔ ان تخصصات کی مدت بالترتیب دو، دو اور ایک سال ہے۔
ان کورسزمیں داخلے کے لیے بھی باقاعدہ انٹری ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ اس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ٔکرام کے لیے رہا
ئش کے علاوہ مناسب خیرخواہی بھی کی جاتی ہے۔ تاکہ وہ معاشی پريشانیوں سے آزاد ہوکر تعلیم حاصل کر سکيں۔ ایک سال
کورس پڑھنے کے بعد میرٹ پر پورا اترنے والے مخصوص افراد کو باقاعدہ تدریب بھی
کروائی جاتی ہے اور مقالہ جات لکھوائے جاتے ہیں تاکہ فن میں مہارت مزید نکھر کر
سامنے آئے ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام تخصص فی الفقہ فی الحال فیضان مدینہ کراچی، فیصل آباداور
لاہور میں جبکہ تخصص فی الحدیث اور تخصص فی الامامت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں کروایا جاتا ہے۔
ان تخصصات میں چند دنوں کے بعد ایڈمیشن کا آغاز
ہونے والاہے۔
ایڈمیشن کا طریقہ
کار اور نصاب وغیرہ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ان گروپس میں ایڈ ہوجائیں ۔
تخصص فی الفقہ کیلئے
:
https://chat.whatsapp.com/DV9PdBIB7RkGxRrzc083jN
https://chat.whatsapp.com/F7wbtiX5QeI6yipkxKEd8k
تخصص فی الحدیث کیلئے:
https://chat.whatsapp.com/G00MO3iZG4n6TXIm0rL0Go
https://chat.whatsapp.com/E770yBNxq3k3g8OtkyXxxc
تخصص فی الامامت
کیلئے :
المدینۃ
العلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر کی سالانہ کارکردگی، شعبے نے اپنے 2020 کےاہداف کو
عبور کرلیا

دعوت اسلامی کا شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ)2001ء سے اپنی کتابوں کےذریعےشخصیت سازی کے رہنما
اصول، اسلامی اقدار ،حقانیت ِاسلام اوراسلام کی روشن تعلیمات ہرطبقے تک پہنچانے کے
لئےبھر پور کوششیں کررہا ہے اور اپنے مقصد پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ
سال 2019ء تک علومِ قرآن وحدیث،فقہ،تصوف
و روحانیت، اسلامی تاریخ اور دیگر موضوعات پر 570کتب ورسائل تصنیف وتالیف کرچکا ہے
جبکہ اسلامک کلچر اور بچوں کی کہانیوں پر مشتمل کتابیں اور اسکول و کالجز
کےلئےقرآنیات کانصاب بھی فراہم کیاجا چکا ہے۔
اسی تصنیفی و تالیفی خدمات کو آگے بڑھانے کے لئے ہر عیسوی سال کے آغاز میں ہی پورے سال
کے اہداف طے کرلئے جاتے ہیں۔ ایسا ہی سال 2020ء کی آغاز میں ہوا جس میں معیاری،
معلوماتی اورمفیدترین کتب ورسائل شائع کرنے کا ایک میگا پروجیکٹ بنایا گیا تھا جس
میں تقریباً 65 سے زائد کتب ورسائل شامل تھیں۔اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ سال
2020ء کے اختتام تک اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ نے
نہ صرف اپنے اہداف کو مکمل کیا بلکہ اپنے اہداف کو عبور کرتے ہوئے تین گُناسے بھی
زائد کتب و رسائل پر کام مکمل کرلیا ۔ ان میں شرح معانی الآثار، آثارُ السنن، قدوری
مع خلاصۃ الدلائل، مسند امام اعظم ، توضیح تلویح، مؤطا امام مالک، مؤطا امام
محمد،حلیۃ الاولیا مترجم بنام اللہ والوں
کی باتیں جلد 9 اور 10، فیضان ریاضُ الصالحین جلد 9 جیسی بڑی کتب
سمیت 235 سے زائد کتابیں اور رسائل شامل ہیں۔
مزید تفصیلات۔۔۔
مجلس اسلامک ریسرچ سینٹر (اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ )کی
رپورٹ کے مطابق سال 2020ء میں دوسوپینتیس(235) کتب ورسائل پرکام ہوا، جن میں سے ایک
سوبانوے(192) فائنل ہوئے جوکہ بارہ ہزار تین سو ننانوے (12399) صفحات پر مشتمل ہیں۔
ان میں سے اکیاون(51)کواشاعت کے لیے مکتبۃ المدینہ کے سپرد کیا گیا جن میں سے مکتبۃ
المدینہ نے اب تک اکیس(21)کو شائع کیا ہے جبکہ بقیہ ایک سواکتالیس (141)کتب ورسائل کو دعوتِ اسلامی
کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامک ریسرچ سینٹر میں موجود 100 سے زائد علمائے کرام نے 15 مختلف شعبوں میں
تقسیم ہوکر ان کتابوں کو مختلف مراحل سے گزارتے ہوئے مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
اس سال
جو اہم کتب مکمل ہوئیں ان کے نام یہ ہیں:
٭کنزالعرفان مع افہام القرآن صفحات :1144 ٭سیرت الانبیا صفحات :888 ٭ملفوظات امیراہل سنت جلد3صفحات:646 ٭حلیۃالاولیا جلد8،صفحات:580 اورجلد9صفحات :633 ٭فیضان ریاض الصالحین
جلد7صفحات:761
تفصیلی کارکردگی:
2020ء میں فائنل ہونے والے 192کتب ورسائل بمطابق موضوع
نمبرشمار |
موضوعات |
کل تعدادکتب ورسائل |
کل
صفحات |
1 |
قرآن ومتعلقات |
3 |
1310 |
2 |
حدیث ومتعلقات |
5 |
2846 |
3 |
فقہ ومتعلقات |
6 |
157 |
4 |
سیرت وتاریخ |
12 |
1449 |
5 |
سیرت وملفوظات امیراہل سنت |
44 |
1506 |
6 |
تصوف واخلاقیات |
11 |
903 |
7 |
علوم وفنون |
1 |
112 |
8 |
بیانات |
102 |
3422 |
9 |
نعتیہ دیوان |
1 |
164 |
10 |
تنظیمی مواد |
5 |
460 |
11 |
متفرقات |
2 |
70 |
٭ |
کل تعداد |
192 |
12399 |
اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیۃ) کی 2020ء میں چھپنے کے لئے
جانے والی51 کتب ورسائل
قرآن
ومتعلقات
نمبرشمار |
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
1 |
معرفۃ
القرآن پارہ5 |
84 |
2 |
معرفۃ
القرآن پارہ6 |
82 |
3 |
کنزالعرفان
مع افہام القرآن |
1144 |
حدیث
ومتعلقات
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
4 |
اللہ
والوں کی باتیں جلد 8 |
580 |
5 |
اللہ
والوں کی باتیں جلد 9 |
633 |
6 |
فیضان
ریاض الصالحین جلد7 |
761 |
7 |
مقدمہ مشکوۃ |
212 |
8 |
مسندامام اعظم |
660 |
فقہ
ومتعلقات
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
9 |
نماز
کا مختصر طریقہ مع 40مسنون دعائیں |
58 |
10 |
کلمہ نمازکورس |
37 |
11 |
سیٹی بجانے کے احکام |
16 |
12 |
نماز عید کا طریقہ شافعی |
9 |
13 |
باتصویرنماز |
36 |
سیرت وتاریخ
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
14 |
ازواج
انبیاء کی حکایات |
260 |
15 |
مولد
البرزنجی |
26 |
16 |
درود
شریف کی برکتیں |
16 |
17 |
آقا کے شہزادےوشہزادیاں |
137 |
18 |
فضائل امام حسین |
17 |
19 |
شان امام احمد رضا |
17 |
21 |
عاشق میلاد بادشاہ |
21 |
22 |
صابرپیا کلئیری کی حکایات |
16 |
23 |
شان حافظ ملت |
17 |
24 |
شان رفاعی |
17 |
25 |
سیرت الانبیاء |
888 |
26 |
فیضان غوث اعظم |
17 |
سیرت
وملفوظات امیراہل سنت
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
27 |
ملفوظات
امیراہلسنت جلد3 |
646 |
تصوف
واخلاقیات
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
28 |
پیغام
فنا |
48 |
29 |
دل
خوش کرنے کے طریقے |
68 |
30 |
توکل |
103 |
31 |
سونے کا انڈہ |
17 |
32 |
اللہ پاک کے 99ناموں کی برکتیں |
16 |
33 |
وضو کا ثواب |
17 |
34 |
صابر بوڑھا |
17 |
35 |
بسم اللہ شریف کی برکتیں |
17 |
36 |
فیضان رجب |
17 |
37 |
فیضان شعبان |
17 |
38 |
قوت القلوب جلد3 |
566 |
علوم وفنون
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
39 |
المعلقات
السبع مع الحاشیۃ الجدیدۃ معطرات الطبع |
112 |
بیانات
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
40 |
شان
مصطفی پر ۱۲ بیانات |
169 |
41 |
اسلامی
بیانات جلد3 |
410 |
42 |
اسلامی
بیانات جلد4 |
471 |
43 |
اسلامی
بیانات جلد5 |
412 |
نعتیہ دیوان
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
44 |
مناقب عطار |
164 |
تنظیمی مواد
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
45 |
گناہوں کے عذابات (مجلدحصہ۱،۲) |
196 |
46 |
نیکیوں کے ثوابات حصہ اول |
136 |
47 |
دعو ت اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات |
52 |
48 |
علاقائی دورہ اسلامی بہنیں |
48 |
49 |
گھردرس |
28 |
متفرقات
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
50 |
المدینۃ
العلمیہ (بروشر) |
1 |
51 |
کرونا
اوردیگر وبائیں |
69 |

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن کراچی، کابینہ کورنگی میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورہ لیا۔مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے مدنی دورے کو مضبوط کرنے کی ترغیب دی ۔ مزید مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی اور جدول وقت پر دینے نیز جدول
کے مطابق کام کرنے کی ترغیب دی ۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ادریس گارڈن میں کفن دفن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورہ لیا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس مدنی مشورے میں شعبہ دعوت اسلامی کی شب و
روز ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور شعبہ کے حوالے سے
اہم نکات دیئے۔
کفن دفن ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے کار کردگی سمجھائی
اور مدنی کاموں کو بہتر بنانے کے لئے اہداف بھی دیئے ۔ تمام
نکات اور اہداف ماتحتوں تک پہنچانے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
نے ہدف کو مکمل کرنے اور مدنی کاموں کو
بہتر بنانے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

اسلامی
بہنوں کے ڈیپارٹمنٹ فنانس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ
مشاورتوں نے شرکت کی۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ
کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں اخلاق کو بہتر بنانے اور ماتحت
پر شفقت کرنے کا ذہن دیا نیز صبر کے فضائل اور جلد بازی کے نقصانات بھی بتائے۔ ذمہ داران کی انفرادی کار کردگی بہتر بنانے پر کلام
کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے اور مدنی
مذاکرہ دیکھنے اور اس کی کار کردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ تقرری مکمل کرنے کا
ہدف بھی دیا۔ آخر میں پاک نگران کے ہونے والے بیان کے لئے شعبہ فنانس کی تمام سطح
کی اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کا بھرپور ذہن دیا۔