دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد پاکستان کے زیر اہتمام 12اور13جنوری2021ء کو فیضا ن مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے مدنی مشورے میں نگران مجلس اجارہ،ریجن ذمہ داران و اراکین مجلس ائمہ مساجد کے ساتھ بھی مدنی مشورے ہوئے ۔

جس میں ائمہ مساجد کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں دعوت اسلامی کے تحت اجیر ائمہ مساجد کے مسائل اور تربیت کروانے پر ذہن سازی کی گئی اس موقع پر ملک بھر میں دعوت اسلامی کے تحت ائمہ مساجد کے اجارہ اور نیو گریڈنگ کے مطابق انکی تقرری،یومیہ حاضری کا بروقت اندراج کرنے اورمشاہرہ جات کےنظام کوبہتر بنانے نیز ائمہ مساجد کے تبادلہ و تقرری میں درپیش مسائل کے حل کے لئے متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کرکے طریقہ کارکے مطابق مسائل کو بروقت مکمل کرنے کی تاکید کی گئی۔

واضح رہے !ائمہ مساجد و اجارہ مجلس کے جملہ امور کے حل کیلئے متعلقہ ریجن اور زون کے ذمہ داران سے مربوط رہنے کی ہدایات پر رکن شوری ائمہ مساجد ونگران مجلس پاکستان نےفیصل آبادمیں نگران مجلس اجارہ سید اسد عطاری کے ہمراہ نگران مجلس ائمہ مساجد و اراکین ریجن و اراکین مجلس نے کلام کیا۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی:رکن مجلس ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار)