دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  مدنی ریجن، مدنی ریجن کے ملکوں عرب شریف، عمان، قطر، کویت اور بحرین میں ہر ماہ کی طرح دسمبر 2020 میں بھی ڈیلی کلاسز کا سلسلہ ہوا جن میں فقہ کی 13 کلاسز میں 154 اور تفسیر کی 12 کی کلاسز میں 176 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  مدنی ریجن کے ملک کویت کے تین ڈویژنز میں ہفتہ دعائے حاجات کے سلسلے میں سیشن منعقعد کئے گئےجن میں36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ “کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ روحانی علاج بتائے گئے۔ 100 بار یا سمیع کا ورد کرکے دعا کا سلسلہ ہوا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  مدنی ریجن ، ملک عمان کے مختلف شہروں میں ہفتہ دعائے حاجات کے سلسلے میں 16 مقامات پر دعائے حاجات اجتماعات منعقد کئے گئےجن 86اسلامی بہنوں نے شرکت ک۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ روحانی علاج بتائے گئے۔ 100 بار یا سمیع کا ورد کرکے دعا کا سلسلہ ہوا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  مدنی ریجن کے ایک ملک کی کابینہ فیضان قطب مدینہ میں ہفتہ دعائے حاجات کے سلسلے میں 4دعائے حاجات اجتماعات منعقد کئے گئےجن میں 62اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور روحانی علاج بتائے۔ 100 بار یا سمیع کا ورد کرکے دعا کا سلسلہ ہوا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیر  اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن، زون نواب شاہ ، کابینہ ٹنڈو آدم میں مجلس اوراد ِعطاریہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج کے بستے کا وزٹ کیا جس میں نگران زون اور نگران کابینہ نے شرکت فرمائی اور مجلس کے عطاکئے گئے نکات کو نافذ کرنے کے بہترین طریقے سے روحانی علاج کرنے کا ذہن دیا گیا۔ ریجن مشاورت ذمہ دار نے زون نگران کے ساتھ ایک نئے گھر میں دعوت اسلامی کے تحت اجتماع کا آغاز کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح  اعمال کے زیرِ اہتمام لنکشائرکابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نیک اعمال کے رسالے یا ایپلیکشن کہ ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ کرنے اور قفل مدینہ لگانے پر مدنی پھول دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 27 دسمبر  کو کراچی ریجن کے کابینہ صدر کی اسلامی بہنوں کا کفن دفن اجتماع ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس کفن دفن کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئے غسلِ میت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھا یااور آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایاچنانچہ ملک و بین الاقوامی امور میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ نیک اعمال کے جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 90ہزار454

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 26ہزار940

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:35ہزار351

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 65ہزار955

1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 52ہزار637

313مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 80ہزار289

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 85ہزار473

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21ہزار424

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12ہزار874

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9ہزار756

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں:

islamibahan.inamat@dawateislami.net


ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے قارئین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنوری 2021 سے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ عیسوی ماہ کے حساب سے شائع کیا جائے گا لہٰذاماہنامہ فیضان مدینہ کی ترسیل اور مکتبۃُ المدینہ پر دستیابی بھی عیسوی ماہ کی مناسبت سے ہوگی۔

شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ

المدینۃ العلمیہ Islamic Research Center


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام 21 دسمبر2020ء سے  لندن ریجن کے علاقے فيلتهم (Feltham)میں انگلش درجے کا آغاز ہو رہا ہے جس میں اسلامی بہنوں کو نہ صرف قراٰنِ پاک تجوید کے ساتھ پڑھایا جائے گا بلکہ فرض علوم و اسلامی بنیادی عقائد کی تعلیم بھی دی جائے گی۔

داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمالیں۔


مبلغ دعوت اسلامی کی انفرادی کوشش سے اسکاٹ لینڈ میں قائم مدرسۃ المدینہ میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا اور اپنے پچھلے مذہب سے توبہ بھی کی۔نگران اسکاٹ لینڈ زون محمد یاسرعطاری نے اس نو مسلم کا اسلامی نام ”محمد شاہد “رکھا اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصانیف بھی پیش کیں۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 دسمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں نگران کابینہ لاہور شمالی و جنوبی زون، مجلس خدام المساجد، مجلس اثاثہ جات، مجلس تعمیرات،مدرسۃ المدینہ بالغان،مجلس تاجران، لیگل مجلس اور مجلس ائمہ مساجد کے ریجن و زون اور شعبہ جات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوگا۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ مدنی مشورے کا آغاز عشاء کی نماز کے بعد ہوگا۔