مدرسۃ المدینہ حمید پورہ کے ریجن ذمہ دار کی رہائش گاہ
پر اجتماع غوثیہ کا انعقاد
11دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
مدرسۃ المدینہ للبنین حمید پورہ کے ریجن ذمہ دار کی رہائش گاہ پر اجتماع غوثیہ کا
انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو علم دین حاصل کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر
اور سیرت غوث پاک رضی
اللہ عنہ کو اپناتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
انٹر نیشنل سطح پر مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد، حاجی
عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
6دسمبر 2020ء کو مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام بذریعہ ویڈیو لنک سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آبادسمیت ملک و بیرون ملک
میں کم و بیش 900 مقامات پر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اراکینِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی امین قافلہ اور حاجی سید لقمان عطاری سمیت دیگر
ذمہ داران موجود تھے۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے ”نیکی کی دعوت کی اہمیت و ضرورت“پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
فرمایا کہ نیکی کی دعوت یہ اتنا عظیم کام ہے جو میرے کام آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے کیا، ہمیں اللہ پاک کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت پاک کو
پڑھنا اور سمجھنا چاہیئے۔ نگران شوریٰ نے مزید فرمایا کہ صحابہ کرام علیہمُ الرِّضوان نے نبی
پاک صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ سفر کرکے، تکلیفیں اٹھاکر، حتٰی کے اپنی
جانوں کو قربان کرکےاسلام اور دین کی دعوت دے کرہم سب کے لئے نمونہ عمل پیش کیا۔ حاجی
عمران عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ نیکی کی دعوت دینے میں لذت
ہے ، بد قسمتی سے ایک بڑی تعداد اس لذت سے محروم ہے. نگران شوریٰ
نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ زندگی گزارنے کا طریقہ
مدنی قافلہ سکھاتا ہے، معاشرہ ہمارے کردار سے بنتا ہے ہم اچھے معاشرہ اچھا ،ہم بُرے معاشرہ بُرا، مسجد میں بیٹھنے کا
جذبہ مدنی قافلے سے ملتا ہے، عبادات کی درستگی مدنی قافلے میں نصیب ہوتی ہے، قلبی
و ذہنی سکون مدنی قافلے میں ملتا ہے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام07 دسمبر2020ء
کو لاہور جنوبی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران نے”حبِّ جاہ“ کے موضوع پر بیان کیااور مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کو اس سے بچنے کے مختلف نکات عطا فرمائے نیز کارکردگی شیڈول نیچے سطح تک
مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ جات کے دینی کاموں میں مزید
اضافہ و بہتری کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
29 نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں
کراچی اور حیدر آباد سے 12 ماہ کے مدنی
قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور اسلامی بھائی کو دینی کاموں پر استقامت، نفلی عبادت کرنے اور اللہ کی رضا کو ہر دم پیش نظر رکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
برطانیہ میں کرونا کے دوسری لہر پر دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی کام جاری ہے
کرونا وائرس نے ایک بھر دنیا کے مختلف ممالک کو
اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے
دوسری بار دنیا کے مختلف ممالک میں قومی سطح پر لاک ڈاؤن لگایا دیا گیا ہے۔اس لاک
ڈاؤن کی وجہ سے روز کمانے والے اور ضرورت
مند حضرات پریشانی میں مبتلاہے۔
دعوت اسلامی ویلفیئر برطانیہ ایک بار پھر کرونا کی
اس دوسری لہر میں خدمت انسانیت اور ہمددردی کرتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے
لئے فرنٹ لائن پر موجود ہے۔ برمنگھم یوکے اور اس کے اطراف میں مفت کھانے کی فراہمی
جاری ہے۔
ہماری ٹیم کے
ساتھ تعاون کرنے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں:
07988883662
ڈاکٹر رضوان صدیقی، ریحان صدیقی، فیضان صدیقی،
ڈاکٹر عدنان صدیقی اور ڈاکٹر ارسلان صدیقی کے والد صاحب، شفیق صدیقی، ڈاکٹر محفوظ
صدیقی اور مقصود صدیقی کے بھائی جان رفیق احمد صدیقی پھیپھڑوں کے انفیکشن کے سبب10
ربیع الاٰخر 1442ھ کو 82 سال کی عمر میں واہ
کینٹ میں انتقال کرگئے۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مرحوم
رفیق احمد کے صاحبزادگان اور بھائیوں سے
تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحوم کو ایصالِ
ثواب کرتے ہوئے کتاب فیضان نماز سے حدیث
پاک بھی بیان کی۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے
مطابق زندگی گزارنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
Under the supervision of
Dawat-e-Islami, a Madani Halqa, namely ‘Dars-o-Bayan’ was conducted in Houston (America).
All Islamic sisters of Mushawarat had the privilege of attending the Madani
Halqa. The preacher of Dawateislami delivered Dars from ‘Faizan-e-Namaz’ book and
encouraged the Islamic sisters to offer Salah regularly. Division Islamic
sister shared important points about Tajweed (correct articulation) and the attendees (Islamic sisters) also recited and practiced some words.
دارالعلوم نعیمیہ میں علامہ جمیل احمد نعیمی صاحب کے
ایصالِ ثواب کے لئے سوئم کا سلسلہ
دارالعلوم نعیمیہ کراچی کے ناظم تعلیمات، استاذ
العلماء علامہ جمیل احمد نعیمی ضیائی صابری رحمۃ اللہ علیہ 17نومبر 2020ء
کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔
26نومبر
2020ء بروز جمعرات دارالعلوم نعیمیہ کراچی میں سوئم کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد
کیا گیا جس میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن صاحب، اراکین
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی سمیت کثیر علمائے
کرام، جامعہ نعیمیہ کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں جہاں مفتی منیب الرحمن صاحب سمیت دیگر علمائے کرام نے اپنے خیالات کا اظہار
کیا وہیں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بھی مفتی جمیل احمد
صاحب کی مختصر حالات زندگی بیان کیا اور ان کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی
درجات کی بلندی کےلئے بارگاہ رب العزت میں
دعائیں کیں۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شخصیات میں نیکی کی دعوت کو عام کرنےاور دینی کام کرنے
کے حوالے سے کلام کیا۔
صحافی عمر اسلم کی والدہ کی نماز جنازہ حاجی یعفور رضا
عطاری کی امامت میں ادا کی گئی
پچھلے دنوں صحافی عمر اسلم کی والدہ اور چیئرمین
مسلم لیگ ن میاں اسلم کی زوجہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ۔
مرحومہ کی نماز جنازہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد
رکن شوریٰ نے مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کی اور اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے
مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔
24 نومبر 2020ء کو شعبہ رابطہ برائے تاجران
کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ
رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور کاروباری حضرات میں دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔
24 نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے لاہور ڈیفنس میلاد کمیٹی حاجی اعجاز اور جسٹس
میاں اسد سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا
تعارف پیش کیا اور ان دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami