اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں اسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے لاسالوت (La Salut) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایانیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے 5 دن پر مشتمل کورس بنام ”کفن دفن کورس“ کرنے کا ذہن دیا جس پر چند اسلامی بہنوں نے اس کورس میں داخلے کے لئے اپنے نام بھی لکھوائے۔