دعوتِ اسلامی کی کے تحت10اکتوبر2019ء بروز جمعرات کو ہاوڑہ کابینہ کولکاتا زون میں  ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمّہ داران نے اپنی مجلس کا مدنی بستہ لگایا اور اجتماعِ پاک میں آنے والے عاشقانِ رسول کو اپنے شعبے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے انہیں اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں معاونت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: سید صابر عطاری، ہند دفتر مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت ملتان میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں میں کے مدنی کام میں معاونت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں اضافہ کرنے کے متعلق نکات دئیے۔ علاوہ ازیں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دئیےگئے۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی،معاون رکنِ شوریٰ ، مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں کراچی)


دعوتِ  اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلا می بہنیں کے تحت پچھلے دنوں پنجاب کے اطراف گاؤں ساروکی میں محارم اسلامی بھائیوں کے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ دار نے شرکا سے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں تعاون کے حوالے سے بات چیت اور مدنی کاموں کو بڑھانے کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی،معاون رکنِ شوریٰ ، مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں کراچی)


دعوتِ  اسلامی کےتحت3 اکتوبر2019ء کو ہند شافعی ریجن ممبئی زون مالاد(نقشبندی) کابینہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مجلس معاونت برائے اسلا می بہنیں کے ذمّہ داران نے مدنی بستہ لگایا اور محارم اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ لگایا جس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اپنےشعبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی اور نکات دئیے۔ (رپورٹ: سید صابر عطاری، ہند دفتر مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں) 


دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 30ستمبر2019ء کو ہند رضوی ممالک کولکاتا ریجن اورنگ آباد میں ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں ہند مالکی ریجن ذمّہ دار اور رکنِ کابینہ ذمّہ داروں نے شرکت کی۔ ہند مالکی ریجن ذمّہ دار نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے اور شعبے کے سات مدنی کاموں کو مزید فعال کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سید صابر عطاری ،ہند دفتر مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت براے اسلامی بہنیں کے  تحت 2 اکتوبر2019ء کو فیصل آباد ریجن سرگودھا میں ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں زون ذمّہ داران نے شرکت کی ۔فیصل آباد کے ریجنل ذمہ دار نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع کے نظام ، دارالسنہ للبنات کا قیام اور اسلامی بہنوں کے محارم میں مدنی کام کرنے کے اہداف طے کئے۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی،معاون رکنِ شوریٰ ، مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں کراچی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت براے اسلامی بہنیں کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ہری پور میں رکن شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری کے والد محترم کے ایصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام ، مجلس معاونت براے اسلامی بہنیں کے زون ذمّہ دار،جامعۃ المدینہ کے زون ذمّہ دار اور نگرانِ کابینہ ہری پور سمیت محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔قراٰن خوانی کے بعد فاتحہ خوانی و دعا کا سلسلہ بھی ہوا ۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی،معاون رکنِ شوریٰ ، مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں کراچی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے  تحت30ستمبر2019ء کو سیالکوٹ زون میں ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے نگران نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے اور اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی،معاون رکنِ شوریٰ ، مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں کراچی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 29ستمبر2019ء کو  ہند رضوی ممالک حنبلی ریجن مراد آباد میں ریجن ذمّہ داران نے ہند شعبہ مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں کے ذمّہ دار کے ہمراہ اسلامی بھائیوں کے جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا اور اس میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کا مشاہدہ کیا۔ (رپورٹ: سید صابر عطاری ،ہند دفتر مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 30ستمبر2019ء کو پاکپتن زون میں ذمّہ داران نے مدنی حلقہ لگایا جس میں محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت  کی ۔ نگرانِ زون نے شرکا کی نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا اور مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی،معاون رکنِ شوریٰ ، مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں کراچی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 25ستمبر2019 کو ہند شافعی ریجن حیدر آباد زون میں ریجن ذمّہ دار نے ایک جگہ کا وزٹ کیا اور اسلامی بھائیوں کو اس مقام میں اسلامی بہنوں کے لئے دار السنّہ بنانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سید صابر عطاری ،ہند دفتر مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 25ستمبر2019 کو ہند شافعی ریجن حیدر آباد زون میں ریجن ذمّہ دار نے مفتی ذاکر حسین صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونےوالے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جا ت کا تعارف پیش کیا۔(رپورٹ: سید صابر عطاری ،ہند دفتر مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)