لاہور کے 3 ٹاؤنز کی پردے میں موجود اسلامی
بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پاکستان کے شہر لاہور میٹروپولیٹن میں واقع سمن آباد ٹاؤن، گنج بخش
ٹاؤن اور راوی ٹاؤن کی پردے میں
موجود اسلامی بہنوں کے درمیان ”محرم الحرام کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے
نوازا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اپنی
زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔رکنِ شوریٰ نے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو سفر کرنے
والےعاشقانِ رسول کے مدنی قافلے میں اپنے اپنے محارم کو کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)