
دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 11دسمبر2019ء
کوپشاور زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے اراکینِ
مجلس، پشاور زون کے ذمّہ دار،کابینہ سطح
کے ذمّہ داران، اور مدرسۃ المدینہ للبنین اور للبنات کے ذمّہ دار نے شرکت کی۔ریجن
ذمّہ دارلاہور مجلس معاونت برائے اسلامی
بہنیں نے تقرری مکمل کرنےاور مدرسۃ المدینہ بالغات اور اجتماعات بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔ذمّہ
داران نے اجتماع اور مدرسہ بالغات شروع
کروانے کے حوالے سے ایک نئے جگہ کا وزٹ بھی کیا۔

دعوتِ
اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 7
دسمبر بروز ہفتہ2019 ء کوقصور کابینہ میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنوں کے حوالے
سےجدول کی ترکیب بنی جس میں ریجن لاہور
ذمہ دارنےمختلف مقامات پر اسلامی بھائیوں سے ملاقات اور مدنی کاموں کو بڑھانے کے
لئے ذہن ساذی کی جبکہ کابینہ سطح کے ذمہ دارمجلس معاونت اسلامی بھائی کے ساتھ تفصیلی مدنی مشورہ ہواجس
میں مدنی کاموں کو بڑھانے،تقرری مکمل کرنےاور مدنی کاموں کو مزید منظم کرنے کے
لئےکابینہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے
حوالے سے گفتگو کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:محمد جہاں زیب عطاری
مدنی،کراچی)

گزشتہ
دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے رکن مجلس و رکن کابینہ نے
مدرسہ برکات المدینہ للبنین سپر ہائی وے ٹول پلازہ کا وزٹ کیا جس میں مدرسہ کے
ناظم صاحب اور عملے سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے
ہوئے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی اور انہیں اسلامی بہنوں کے مختلف کورسز
کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔(رپورٹ:محمد جہاں زیب عطاری
مدنی،کراچی)

دعوتِ
اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 8 دسمبر بروز اتوار2019 ء کو
میاں والی زون فتح پور کابینہ 241پلی67 ایم ایل میں محارم اسلامی بھائیوں کےمدنی
حلقے کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر مجلس کے ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نےشرکائے حلقہ کو
مدنی ماحول سے وابستہ ہونے،مدنی کام کرنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے،ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے/ سننے اور اسلامی بہنوں کےمدنی کاموں میں معاونت کرنے کے حوالے سے نکات دیئے۔(رپورٹ:محمد
جہاں زیب عطاری مدنی،کراچی)

دعوت
اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زون ذمّہ دار نے5دسمبر2019ء کو ہند
کے شہر بروڈہ میں مجلس کے ذمّہ داران سے ملاقاتیں کیں اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےشعبے
کے سات مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: سید
صابر عطاری، مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)


دعوت
اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 5دسمبر2019ء کو ہند کے شہر
آسنسول میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کے بعد اسٹال لگایا گیا جس میں مبلغ دعوت
اسلامی نےشرکا کو مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے اصول اور نکات پیش کی۔(رپورٹ:
سید صابر عطاری، مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)


دعوت
اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 3دسمبر 2019ء کو لاہور ریجن میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور جنوبی زون اور شمالی زون کے ذمّہ داران نے شرکت
کی۔رکنِ لاہور جنوبی زون اور ریجن لاہورکے ذمّہ دار نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے
اسلامی بھائیوں کا تقرر کرنےکے حوالے سے کلام کیا اورمحارمِ اجتماع کے اہداف
دئیے۔اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہدعطاری مدنی کے دفتر ذمّہ دار نے بھی بذریعہ فون شرکت کی ۔
انہوں نے محارم اجتماع اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے حوالے سے کلام کیا۔


