19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ایک ماہ اور آخری عشرے کے اعتکاف کا سلسلہ جاری ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ
اسلامی شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ہونے والے اعتکاف کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ شعبہ ائمہ
مساجدحاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے معتکفین کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا۔
دورانِ حلقہ رکنِ شوریٰ نے ’’علمِ دین کی
اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم
وابستہ رہنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)