19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 29 جون 2021ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت
کی۔
رکن ریجن شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں عرفان عطاری نے اسلامی بہنوں کے مدنی مراکز
قائم کرنے، ہر مہینے کابینہ سطح پر دینی کاموں کی کارکردگی جمع کروانے، مدرسۃ
المدینہ بالغات کا قیام کرنے، اسلامی بہنوں کے لئے تعویذات عطاریہ کا بستہ لگانے
اور اسلامی بہنوں کے گھر تک قربانی کے گوشت تقسیم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
واضح
رہے کراچی ملیر کابینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے دار السنہ کا قیام عمل میں آچکا
ہے۔