
دعوت
اسلامی کی مجلس معانت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 27دسمبر2019ء کو فیصل آباد نڑوالا
روڈ کی جامع مسجد غوثیہ میں محارم اجتماع ہوا جس میں کم وبیش 41محارم اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ”عفودو رگزر“کے موضوع پر سنّتوں بھرا
بیان کیااور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے اپنے گھر کی اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کے
قریبی اجتماع میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد زاہد عطاری، ریجن
ذمّہ دار فیصل آباد)

24دسمبر2019ء
کو عالمی مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کے ہیڈ آفس میں
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدنی عطیات بکس کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ مجلس
معاونت برائے اسلامی بہنیں ، نگرانِ مجلس مدنی عطیات بکس سمیت شعبے کے دیگر ذمّہ
داران نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں
کےمدنی کام، عطیات بکس کی رقم کو اکٹھا کرنے،عطیات بکس کی ڈیلیوری اور دیگر مدنی
پھولوں کے حوالے سے کلام کیا۔

دعوت
اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت
25دسمبر2019ء کوحافظ آباد میں علاقائی دورہ ہوا جس میں رکنِ کابینہ مجلس
معاونت برائے اسلامی بہنیں نے اطراف کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اورہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد دانش عطاری۔ کارگردگی ذمّہ دارمجلس معاونت برائے
اسلامی بہنیں)

دعوت
اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت جنوبی لاہور زون میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں رکنِ زون و ریجن ذمّہ دار مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں سمیت دیگر
ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ زون نے شرکا کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کے بارے میں کلام کیا۔(رپورٹ:محمود الحسن عطاری، رکن زون مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)

دعوت اسلامی
کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت کھارادر کابینہ کراچی میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ
کابینہ کھارادر اور رکن مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں ساؤتھ سینٹرل نے شرکا کی تربیت کی اور کھارادر میں اسلامی بہنوں کے
مدنی کاموں میں آنے والے مسائل کے حل کے لئے مجلس بناتے ہوئے مسائل جلد حل کرنے کے
حوالے سے اہداف دیئے۔ذمّہ داران نے محارم
اجتماع اور محارم اسلامی بھائیوں کو قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکائے
مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت
اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت داتاصاحب کابینہ میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں رکنِ زون، رکنِ کابینہ اور مجلس معاونت کے اراکینِ ڈویژن نے شرکت
کی۔نگرانِ کابینہ داتا صاحب نے شرکا کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں
تعاون بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔

مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ریجن ذمّہ دار فیصل
آبادنے 19 دسمبر2019ءکو دار السنہ للبنات فیصل آباد میں محارم اسلامی بھائیوں کامدنی
حلقہ لگایا۔(رپورٹ:محمد جہانزیب
عطاری مدنی،کراچی)

دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے تحت 19 دسمبر2019 ء بروز جمعرات کو رکن زون اور رکن کابینہ نے مجلس معاونت کے تحت گڈاپ کونکر ہائر سکنڈری
اسکول کے انچارج، عربی ٹیچر اور عملے سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ
اسلامی کےشعبہ جات سے متعلق معلومات فراہم کیں اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، راہِ خدا میں عاشقانِ رسول کے
ساتھ قافلے میں سفر کرنے نیز گھر کی اسلامی بہنوں کو مختلف شارٹ کورسز کروانے
اور انہیں اجتماع میں شرکت کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جبکہ مجلس مزاراتِ اولیاءکے اسلامی
بھائیوں کی درگاہِ عثمان شاہ پر حاضری کا سلسلہ ہوا اور وہاں کے مجاور سے ملاقات
بھی کی۔ دورانِ ملاقات قافلے میں سفر کرنےاور اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اسلامی
بھائیوں نے رکنِ کابینہ کے ساتھ اجلاس بھی
کیا۔(رپورٹ:محمد شاہد اقبال عطاری،
رکن زون مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں گڈاپ زون)

دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت
18دسمبر 2019ء کو شاہ پور کابینہ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ جنوبی لاہور زون کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نےاسلامی بہنوں
کے مدنی کاموں میں تعاون بڑھانے اور
12مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمود الحسن
عطاری،رکن زون مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)

دعوت
اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 16دسمبر2019ء کو رائیونڈ کابینہ لاہور
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ کابینہ اور محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ
زون جنوبی لاہور مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں نے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں
میں تعاون کرنے اور 12مدنی کاموں میں عملی
طور پر شرکت کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ: محمود الحسن عطاری، رکنِ
زون جنوبی لاہورمجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)

دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت
14دسمبر2019ء کو راجستھان کے شہر جیسلمیر میں تربیتی کورس ہوا جس میں رکنِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے کاتعارف پیش کیا اور شرکا کو مدنی
کاموں میں تعاون کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(سید
صابر عطاری، مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)

دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں
اور رابطہ بالعلماء کےذمّہ داران نے حضرت دلبر سائیں کراچی مرکز المدینۃ
العلم صالح آباد دمبا گوٹھ کا وزٹ کیاجہاں
انہوں نے مسجد کے امام خطیب مولانا نصیر صاحب اور مدرس مولاناارباب صاحب سے ملاقات
کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ ذمّہ دار اسلامی
بھائی نے محارم اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کی اور انہیں اجتماعات شروع کروانے اور
اسلامی بہنوں کو کورسز میں داخلہ کروانے کی ترغیب دلائی۔