26
دسمبر 2022ء کو دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں کے ذمہ داران کا ملتان میں مدنی مشورہ ہواجس میں
شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ دار قاری عبدُالماجدعطاری نے دینی کام
کرنےکے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز شعبے کی
پچھلے ماہ کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کےلئے اہداف دیئے۔
اس کے
علاوہ ملتان میں پردے میں موجود پاکستان مشاورت کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ
اسلامی کا دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں
اپڈیٹس نکات سے آگاہ کیا۔ مزید محارم کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی
قافلے میں سفر کروانے کا ذہن بھی دیا۔(رپوٹ
: شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنیں صوبہ
پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)